ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

موت سے ایک دن پہلے تک سشانت کی زندگی میں سب ٹھیک تھا ؟ بینک تفصیلات سے اٹھ رہے ہیں سوالات

Sushant Singh Rajput Death Case : سشانت سنگھ راجپوت کی بینک ڈیٹیلس کئی سوالات کھڑے کرتی ہیں ۔ سوال یہ کہ کیا سشانت کی زندگی میں 13 جون تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ؟ اگر ہاں تو اچانک 14 جون کو ایسا کیا ہوا ؟ جو ان کی پراسرار طریقہ سے موت ہوگئی ؟ کیونکہ ہر مہینے کی طرح سشانت سبھی ذمہ داریوں کو ادا کررہے تھے ۔

  • Share this:
موت سے ایک دن پہلے تک سشانت کی زندگی میں سب ٹھیک تھا ؟ بینک تفصیلات سے اٹھ رہے ہیں سوالات
موت سے ایک دن پہلے تک سشانت کی زندگی میں سب ٹھیک تھا ؟ بینک تفصیلات سے اٹھ رہے ہیں سوالات

سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں سی بی آئی ، ای ڈی اور این سی بی کی جانچ جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈرگس کنیکشن سامنے آنے کے بعد سشانت کی لیو ان پارٹنر اداکارہ ریا چکرورتی فی الحال بھائیکلہ جیل میں ہیں ۔ ریا کے بھائی شووک چکرورتی بھی 14 دنوں کی عدالتی حراست میں ہیں ۔ اس درمیان نیوز 18 کو سشانت سنگھ کی بینک ڈیٹیلس ملی ہیں ، جو ان کی موت کے ایک دن پہلے یعنی 13 جون تک کی ہیں ۔ سشانت 14 جون کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔


سشانت سنگھ راجپوت کی بینک ڈیٹیلس کئی سوالات کھڑے کرتی ہیں ۔ سوال یہ کہ کیا سشانت کی زندگی میں 13 جون تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ؟ اگر ہاں تو اچانک 14 جون کو ایسا کیا ہوا ؟ جو ان کی پراسرار طریقہ سے موت ہوگئی ؟ کیونکہ ہر مہینے کی طرح سشانت سبھی ذمہ داریوں کو ادا کررہے تھے ۔ ان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات دیکھ کر اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔


سشانت سنگھ راجپوت کی بینک ڈیٹیلس کئی سوالات کھڑے کرتی ہیں ۔
سشانت سنگھ راجپوت کی بینک ڈیٹیلس کئی سوالات کھڑے کرتی ہیں ۔


کیا ہے سشانت کی بینک ڈیٹیلس

13 جون 2020 کو سشانت نے 29  ہزار روپے کی ادائیگی کی ۔ یہ ادائیگی انہوں نے اپنے کچھ گیمس سے وابستہ چیزوں کیلئے کی تھی ۔

13 جون 2020 کو ہی سشانت نے اپنے ڈاکٹر کو 10 ہزار روپے بطور کنسلٹینسی فیس ادا کی تھی ۔

13 جون ہی اداکار نے اپنے بینک اکاونٹ سے 4500 روپے ٹرانسفر کئے ۔

11 جون کو ہی انہوں نے اپنے فلیٹ کا کرایہ تین لاکھ 87 ہزار روپے دیا ۔ بینک ڈیٹیلس میں یہ بھی لکھا ہے ۔

8 جون 2020 کو سشانت نے ایک اکاونٹ سے دوسرے اکاونٹ میں 50 ہزار روپے ٹرانسفر کئے ۔

8 جون 2020 کو 10 ہزار روپے کے ٹرنزیکشن کا بیورا دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہ موبائل بینکنگ کے ذریعہ ہوا تھا ۔

8 جون 2020 کو ہی سشانت نے عظیم ٹریولس کو 12 ہزار 832 روپے کی ادائیگی کی تھی ۔

اسی دن اداکار نے اپنے فارس ہاوس پوانا کے اسٹاف کی سیلری 46 ہزار 400 روپے ادا کی ۔

سشانت نے 8 جون کو اپنے کتے کے کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کیلئے 6200 روپے کی ادائیگی کی ۔

8 جون کو ہی سشانت نے اپنے اسٹاف نیرج کی سیلری 15 ہزار 820 روپے دی تھی ۔

8 جون کو ہی 20 ہزار روپے کا ٹرانزیکشن بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

28 مارچ کو سشانت کے بینک اکاونٹ سے 40 ہزار روپے کا ٹرانزیکشن ہوا ہے ۔ سشانت کے پوانا فارم ہاوس پر فلم چھچھورے کی کامیابی کی پارٹی ہوئی تھی ۔

28 مارچ کو ہی پوانا چھچھورے پارٹی کیلئے 40 ہزار روپے کا ایک اور ٹرانزیکشن دیکھا جاسکتا ہے ۔ این سی بی ذرائع کی مانیں تو اس پارٹی میں ہی ڈرگس کا استعمال کیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 04:53 PM IST