ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ریا چکرورتی تک کون اور کیسے پہنچاتا تھا ڈرگس؟ سدھارتھ پٹھانی نے سی بی آئی کے سامنے کیا یہ بڑا انکشاف

Sushant Singh Rajput Death Case : سشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ ساتھی سدھارتھ پٹھانی نے سی بی آئی کو بتایا ہے کہ ریا چکرورتی تک کیسے ڈرگس پہنچتی تھی اور ڈرگس پہنچانے میں کون کون لوگ ساتھ دیا کرتے تھے ۔

  • Share this:

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کررہی سی بی آئی کی ٹیم کو سدھارتھ پٹھانی نے کئی ایسے راز بتانے شروع کردئے ہیں ، جن سے ابھی تک ہر کوئی انجان تھا ۔ ذرائع کے مطابق سشانت کے فلیٹ ساتھی سدھارتھ پٹھانی نے بتایا ہے کہ ریا چکرورتی تک کیسے ڈرگس پہنچتی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریا تک ڈرگس پہنچانے میں کون کون لوگ ساتھ دیا کرتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق سدھارتھ پٹھانی نے پوچھ گچھ میں سی بی آئی کو بتایا کہ ریا چکرورتی براہ راست ڈرگس اسمگلروں کے رابطے میں نہیں تھیں ۔ ریا بالواسطہ طور پر ایسے ڈرگس اسمگلروں کے رابطے میں تھیں ، جن کے بالی ووڈ میں اچھے تعلقات ہیں اور اس نیٹ ورک کو اچھی طریقہ سے سمجھتے ہیں ۔ پٹھانی کے مطابق گورو آریہ سے پوچھ گچھ کے بعد کئی اور چیزیں صاف ہوپائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریا چکرورتی کبھی براہ راست طور پر ڈرگس اور ماریوآنا نہیں خریدتی تھیں بلکہ وہ نیرج ، دیپیش ، سیموئل مرانڈا اور کیشو وغیرہ سے ڈرگس منگوایا کرتی تھیں ۔

بتادیں کہ سشانت کی موت کے معاملہ میں سی بی آئی نے گوا کے ہوٹل کاروباری گورو آریہ کو سمن بھیج کر پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق اس پورے معاملہ میں سی بی آئی کی ایک ٹیم این سی بی کی ٹیم سے بھی ملنے والی ہے ۔ معاملہ میں ڈرگس اینگل آنے اور ریا کے بالواسطہ کنیکشن کی بات سامنے آنے کے بعد سی بی آئی سے کئی اہم جانکاری بھی شیئر کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق ریا چکرورتی کبھی براہ راست طور پر ڈرگس اور ماریوآنا نہیں خریدتی تھیں بلکہ وہ نیرج ، دیپیش ، سیموئل مرانڈا اور کیشو وغیرہ سے ڈرگس منگوایا کرتی تھیں ۔
ذرائع کے مطابق ریا چکرورتی کبھی براہ راست طور پر ڈرگس اور ماریوآنا نہیں خریدتی تھیں بلکہ وہ نیرج ، دیپیش ، سیموئل مرانڈا اور کیشو وغیرہ سے ڈرگس منگوایا کرتی تھیں ۔

سشانت  کی بہن میتو سنگھ کو سی بی آئی نے بھیجا سمن

ادھر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Case) کی موت کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی (CBI) ٹیم اب سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی سے بھی پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق، سشانت سنگھ راجپوت کی بڑی بہن میتو سنگھ (Mitu Singh) کو سمن بھیج کر کل یعنی پیر کو پوچھ گچھ کے لئے ڈی آرڈی او (DRDO) کے گیسٹ ہاوس بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے میڈیا چینلوں کو دیئے بیان مین بتایا تھا کہ میتو سنگھ 8 جون سے 13 جون تک سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ان کے گھر پر ہی تھیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ جب سشانت سنگھ راجپوت اتنے بیمار تھے، تو ان کی بہن سشانت سنگھ کی موت سے ایک دن پہلے کیسے وہاں سے چلی گئیں۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 30, 2020 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading