ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Sushant Case Update: سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ کو اب سی بی آئی نے بھیجا سمن، ریا چکرورتی کے دعووں پر کرے گی پوچھ گچھ

میتو سنگھ 8 جون سے 13 جون تک سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ان کے گھر پر ہی تھیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ جب سشانت سنگھ راجپوت اتنے بیمار تھے، تو ان کی بہن سشانت سنگھ کی موت سے ایک دن پہلے کیسے وہاں سے چلی گئیں۔

  • Share this:
Sushant Case Update: سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ کو اب سی بی آئی نے بھیجا سمن، ریا چکرورتی کے دعووں پر کرے گی پوچھ گچھ
سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ کو اب سی بی آئی نے بھیجا سمن

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Case) کی موت کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی (CBI) ٹیم اب سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی سے بھی پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق، سشانت سنگھ راجپوت کی بڑی بہن میتو سنگھ (Mitu Singh) کو سمن بھیج کر کل یعنی پیر کو پوچھ گچھ کے لئے ڈی آرڈی او (DRDO) کے گیسٹ ہاوس بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے میڈیا چینلوں کو دیئے بیان مین بتایا تھا کہ میتو سنگھ 8 جون سے 13 جون تک سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ان کے گھر پر ہی تھیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ جب سشانت سنگھ راجپوت اتنے بیمار تھے، تو ان کی بہن سشانت سنگھ کی موت سے ایک دن پہلے کیسے وہاں سے چلی گئیں۔


 سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہی ریا چکرورتی نے ایک میڈیا چینل کو دیئے انٹرویو میں سشانت سنگھ کی بڑی بہن میتو سنگھ پر کئی الزامات عائد کئے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہی ریا چکرورتی نے ایک میڈیا چینل کو دیئے انٹرویو میں سشانت سنگھ کی بڑی بہن میتو سنگھ پر کئی الزامات عائد کئے تھے۔


سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہی ریا چکرورتی نے ایک میڈیا چینل کو دیئے انٹرویو میں سشانت سنگھ کی بڑی بہن میتو سنگھ پر کئی الزامات عائد کئے تھے۔ ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ 8 سے 13 جون تک سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ، سشانت سنگھ کے گھر پر رہی تھیں۔ میں نے سشانت کے کہنے پر ہی اس کا گھر 8 جون کو چھوڑ دیا تھا۔ میرے جانے کے بعد سشانت سنگھ کے ساتھ ان کی بہن میتو رہنے کے لئے آگئیں۔ لوگ سشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں میتو سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ ریا چکرورتی نے کہا کہ اگر سشانت سنگھ کی طبعیت اتنی خراب تھی تو وہ اسے اکیلا چھوڑ کر کیوں چلی گئیں؟


سی بی آئی میتو سنگھ سے پوچھ گچھ کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی سدھارتھ اور ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ خبر ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی سے مممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کو بھیجے گئے پیغام کو لے کر پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔ وہیں سشانت سنگھ کے والد سے اس میسیج کو لے کر پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے، جو انہوں نے ریا چکرورتی اور شروتی مودی کو بھیجا تھا۔

 سی بی آئی میتو سنگھ سے پوچھ گچھ کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی سدھارتھ اور ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

سی بی آئی میتو سنگھ سے پوچھ گچھ کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی سدھارتھ اور ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔


آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کر سکتی ہے سی بی آئی

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے راز کا پتہ لگانے کے لئے سی بی آئی اب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پرینکا سنگھ، میتو سنگھ، پرینکا کے شوہر سدھارتھ سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق، ضرورت پڑی تو سشانت سنگھ کی بہنوں اور ریا چکرورتی،سدھارتھ پٹھانی، نیرج، دیپیش کو آمنے سامنے بٹھاکر سوال وجواب کئے جاسکتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 30, 2020 03:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading