ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Sushant Singh Rajput Death Case: سشانت سنگھ راجپوت نے ریا چکرورتی پر کتنے روپئے خرچ کئے، سچ آیا سامنے

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے ایک بینک اکاونٹ (Bank Accounts) سے گزشتہ 10 ماہ میں 4.5 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کئے گئے تھے۔ یہ پیسہ سفر، آرام دہ زندگی جینے، عطیہ اور روحانی سرگرمیوں پر خرچ کئے گئے تھے۔

  • Share this:
Sushant Singh Rajput Death Case: سشانت سنگھ راجپوت نے ریا چکرورتی پر کتنے روپئے خرچ کئے، سچ آیا سامنے
سشانت سنگھ راجپوت نے ریا چکرورتی پر کتنے روپئے خرچ کئے، سچ آیا سامنے

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی (CBI) کی ٹیم کو ہر دن اس معاملے سے متعلق نئی معلومات حاصل ہو رہی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کو خود کشی کرنے کے لئے اکسانے کے  الزامات کا سامنا کر رہی ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) بھلے ہی میڈیا کے سامنے کہہ رہی ہوں کہ سشانت سنگھ کے پیسوں سے ان کا اور ان کی فیملی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، لیکن سشانت سنگھ کے بینک اکاونٹ سے کچھ ایسی اطلاعات ملی ہیں، جو ریا چکرورتی کے سارے دعووں کو غلط ثابت کرتی ہے۔


انڈیا ٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق، سشانت سنگھ راجپوت کے بینک اکاونٹ سے ہونے والے مالی لین دین کا آزاد تجزیہ کر رہیں دہلی کی نمرتا کنوڈیا نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے ایک بینک اکاونٹ سے گزشتہ 10 مہینوں میں 4.5 کروڑروپئے سے زیادہ خرچ کئے گئے تھے۔ یہ پیسہ سفر، آرام دہ زندگی جینے، عطیہ اور روحانی سرگرمیوں پر خرچ کئے گئے تھے۔ یہاں پر غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ان اخراجات میں سے کافی بڑا حصہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کے اوپر کیا گیا ہے۔


ریا چکرورتی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کے ساتھ بیرون ممالک کا سفر کیا، جس کا خرچ سشانت سنگھ نے ہی اٹھایا۔
ریا چکرورتی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کے ساتھ بیرون ممالک کا سفر کیا، جس کا خرچ سشانت سنگھ نے ہی اٹھایا۔


کنوڈیا نے بتایا کہ جب ہم نے ممبئی میں سشانت سنگھ راجپوت کے ایک بینک اکاونٹ کا تجزیہ کیا، تو ہم نے پایا کہ یہ خرچ ریا چکرورتی اور بھائی سمیت کئی جگہ پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جنوری سے نومبر تک کل 4.6 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے۔ اس میں سے سفر پر تقریباً 42 لاکھ روپئے، پونا (مہاراشٹر) میں ایک فارم ہاوس پر 33 لاکھ روپئے اور ذاتی اخراجات کے طور پر 1.1 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے۔

ریا اور ان کے بھائی پر 9.5 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے

بینک اکاونٹ کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی پر 9.5 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس میں سے فلائٹ ٹکٹ پر 1.7 لاکھ روپئے، ریا چکرورتی کے بھائی کے ہوٹل میں ٹھہرنے پر4.72 لاکھ روپئے اور ریاچکرورتی کی خریداری، میک اپ اور دیگر چیزوں پر 3.4 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ریا چکرورتی نے کہا تھا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے پیسوں سے دور رہتی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ سشانت سنگھ کے ساتھ ایک جوڑے کی طرح رہتی تھیں، لیکن ان کے پیسوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ حالانکہ ریا چکرورتی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کے ساتھ بیرون ممالک کا سفر کیا، جس کا خرچ سشانت سنگھ نے ہی اٹھایا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 29, 2020 09:46 AM IST