ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم اس کمپنی کو کی گئی منتقل، دشا سالیان یہاں کرتی تھیں کام

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سے نارکوٹکس کرائم بیورو ایکشن میں ہے۔ این سی بی نے عبدالباسط پریہار اور زید وِلٹارا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر اس کیس میں سی بی آئی کی جانچ بھی جاری ہے۔ ایجنسی کورنر اسٹون (Cornerstone) کمپنی کے سی ای او (CEO ) بنٹی (Bunty Sajdeh) سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

  • Share this:

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں عدالت نے زید کو نارکو ٹیسٹ کرائم بیورو کی تحویل میں دے دیا ہے۔ بتادیں کہ زید کو نو ستمبر تک عدالت نے ایجنسی کی تحویل میں دیا ہے۔ اس درمیان سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سے نارکوٹکس کرائم بیورو ایکشن میں ہے۔ این سی بی نے عبدالباسط پریہار اور زید وِلٹارا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر اس کیس میں سی بی آئی کی جانچ بھی جاری ہے۔ ایجنسی کورنر اسٹون (Cornerstone) کمپنی کے سی ای او (CEO ) بنٹی (Bunty Sajdeh) سے پوچھ گچھ کر رہی ہے دراصل سشانت کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم بنٹی کی کمپنی کو منتقل کی گئی تھی جہاں سشانت کی سابق منیجر دشا سالیان کام کرتی تھیں۔


بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملہ میں مرکزی جانچ ایجنسی (Central Bureau of Investigation) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) کی بھی جانچ جاری ہے۔ این سی بی نے منگل کو ایک شخص کو حراست میں لیا ہے ، جس کا تعلق ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کے ساتھ بتایا جارہا ہے۔


ذرائع کے مطابق باسط نے شووک کو زید کا نمبر دیا تھا۔ باسط اور شووک کے اچھے تعلقات ہیں۔ اس بیچ سی بی آئی کی تفتیش بھی جاری ہے۔ سی بی آئی ریاچکرورتی کے والدین سے آج بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ ادھر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پوچھ تاچھ کے لیے ورن ماتھور کوپوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔


اس درمیان سشانت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملہ میں مرکزی جانچ ایجنسی (Central Bureau of Investigation) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) کی بھی جانچ جاری ہے۔ این سی بی نے منگل کو ایک شخص کو حراست میں لیا ہے ، جس کا تعلق ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کے ساتھ بتایا جارہا ہے ۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 03, 2020 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading