உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشانت سنگھ راجپوت کا ایک سال بعد پھر ایکٹیو ہوا Facebook، مداحوں نے کہا- ’کاش تم سچ میں زندہ ہوتے‘

    سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی اچانک ہوئی موت کو لوگ آج بھی نہین بھول پائے ہیں۔ ایک سال سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کی یادوں میں وہ آج بھی موجود ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بھی لوگ انہیں سوشل میڈیا (Social Media) پر فالو کرتے ہیں اور ان کی پرانی پوسٹ کو دیکھ کر اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ (Bollywood) کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی اچانک ہوئی موت کو لوگ آج بھی نہین بھول پائے ہیں۔ ایک سال سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کی یادوں میں وہ آج بھی موجود ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بھی لوگ انہیں سوشل میڈیا (Social Media) پر فالو کرتے ہیں اور ان کی پرانی پوسٹ کو دیکھ کر اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کا فیس بک اکاونٹ تقریباً ایک سال بعد ایکٹیو ہوا تو لوگ حیران ہوگئے اور ایک بار پھر انہیں یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔

      سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کو ایک سال سے زیادہ وقت گزر گیا ہے۔ حال ہی میں آنجہانی اداکار کا فیس بک اکاونٹ اچانک سے ایکٹیو ہوگیا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی فیس بک پروفائل (Sushant Singh Rajput Facebook Profile) فوٹو تبدیل کی گئی، جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ فیس بک پر پروفائل پک اپڈیٹ ہوتے ہی مداح ایک بار پھر جذباتی ہوگئے اور سوشل میڈیا پر مداح انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرنے لگے۔

      Sushant Singh Rajput, Sushant Singh Rajput Facebook, Sushant active after 1 year, Social Media, Viral News, सुशांत सिंह राजपूत, सुशांत सिंह राजपूत का फेसबुक

      سشانت سنگھ راجپوت کی ٹیم نے ان کی فیس بک پروفائل اپڈیٹ کی تھی، جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔ مداح انہیں یاد کرکے دعا کر رہے ہیں کہ کاش وہ آج ہمارے ساتھ ہوتے۔ ایک مداح نے لکھا- ’کاش تم آج زندہ ہوتے‘۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا- ’ایک لمحے کے لئے تو مجھے ایسا لگا، جیسے وہ واپس آگئے ہوں‘۔ ایک دیگر صارف نے لکھا- ’لیجنڈ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں #SushantSinghRajput.‘۔ مداحوں ںے ’مس یو‘ اور ‘پلیز کم بیک‘ جیسے کمنٹ کئے ہیں۔

       Sushant Singh Rajput, Sushant Singh Rajput Facebook, Sushant active after 1 year, Social Media, Viral News, सुशांत सिंह राजपूत, सुशांत सिंह राजपूत का फेसबुक

      واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون، 2020 کو اپنے باندرہ واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس نے ابتدائی جانچ میں اسے خودکشی بتایا تھا۔ وہیں ریا چکرورتی کا دعویٰ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کا شکار تھے۔ دوسری طرف سشانت سنگھ کی فیملی اور مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار کا قتل ہوا ہے۔ فی الحال اس معاملے کی سی بی آئی جانچ چل رہی ہے۔ گزشتہ تقریباً ایک سال سے سشانت سنگھ راجپوت کے لئے ان کے مداح انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: