உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فینس کو پھر آئی سشانت سنگھ راجپوت کی یاد، M. S. Dhoni: The Untold Story کو پانچ سال مکمل

    دھونی کے بچپن سے کرکٹر بننے تک کے سفر کو فلمی پردے  پر سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی اداکاری سے اتارا۔ ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔

    دھونی کے بچپن سے کرکٹر بننے تک کے سفر کو فلمی پردے پر سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی اداکاری سے اتارا۔ ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔

    دھونی کے بچپن سے کرکٹر بننے تک کے سفر کو فلمی پردے پر سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی اداکاری سے اتارا۔ ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      5 Years Of M. S. Dhoni : The Untold Story: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput)  کی اسپورٹس ڈرامہ فلم 'ایم ایس دھونی: دم انٹولڈ سٹوری' 30 ستمبر 2016 کو ریلیز ہوئی تھی۔ نیرج پانڈے  (Neeraj Pandey) کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دشا پٹانی ، کیارا اڈوانی ، انوپم کھیر اور بھومیکا چاولہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے پانچ سال مکمل ہونے پر سشانت کے مداح انہیں یاد کر رہے ہیں۔
      جیسا کہ فلم کے نام سے پتہ چلتا ہے ، 'ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری' میں کرکٹ اسٹار مہندر سنگھ دھونی ( mahendra singh dhoni)  کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ دھونی کے بچپن سے کرکٹر بننے تک کے سفر کو فلمی پردے  پر سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی اداکاری سے اتارا۔ ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔

       



      (: Twitter)


      آئیے ہم آپ کو 'ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ سٹوری' بنانے سے متعلق کچھ کہانیاں اہم قصے بتاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھی کرکٹر ایم ایس دھونی فلم کی رلیز کے بعد گوگل پر اپنا نام ڈالتے تھے تو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر سامنے آتی تھی۔ اس سے دھونی پریشان ہوجاتے تھے۔ سشانت نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا تھا۔ فلم میں ایم ایس دھونی کے والد کا کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر کو اپنی مونچھیں کاٹنی پڑیں۔ انوپم نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'ایم ایس دھونی کی نیرج پانڈے کی بایوپک کے لیے مجھے برسوں بعد اپنی مونچھیں کاٹنی پڑیں'۔
      بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت(Sushant Singh Rajput) نے فلم (MS Dhoni The Untold Story') کیلئے بے حساب محنت کی تھی۔ اپنے لک سے لیکر دھونی کی طرح کرکٹ کھیلنے کے انداز کو انہوں نے بخوبی کاپی کیا تھا۔ ان کی محنت کی وجہ سے ہی یہ فلم بلاک بسٹر ہٹ (blockbuster) رہی تھی۔
      فلم ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے ایک بار ٹائمس کے ساتھ گفتگو میں بتایا تھا کہ 'سشانت اس فلم کے لیے صحیح انتخاب تھے کیونکہ سشانت بھی اسی علاقے سے آتے ہیں جہاں سے دھونی ہیں۔ لہٰذا بولی اور لہجے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ سشانت کو کرکٹ کھیلنے کا بھی بہت شوق تھا۔

       ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔
      ایک مداح نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ 'سشانت اس بائیوپک کے لیے ہی پیدا ہوئے تھے'۔


      خبروں کے مطابق اس فلم کو بناتے وقت  کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کسی بھی طرح اس میں ملوث نہیں تھے۔ نیرج پانڈے کی ریسرچ ٹیم نے کھلاڑی کے بارے میں تمام معلومات جمع کی تھیں۔ جی ہاں ، دھونی نے سشانت کے ساتھ فلم کی تشہیر ضرور کی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: