உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشانت سنگھ راجپوت کو ’دل بیچارہ’ میں آخری بار دیکھ کر ٹوٹ گئیں بھومی پیڈنیکر، پوسٹ میں بیان کئے جذبات

    سشانت سنگھ راجپوت کو ’دل بیچارہ’ میں آخری بار دیکھ کر ٹوٹ گئیں بھومی پیڈنیکر، پوسٹ میں بیان کئے جذبات

    سشانت سنگھ راجپوت کو ’دل بیچارہ’ میں آخری بار دیکھ کر ٹوٹ گئیں بھومی پیڈنیکر، پوسٹ میں بیان کئے جذبات

    سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ (Dil Bechara) دیکھ کر بھومی پیڈنیکر (Bhumi Pednekar) نے بے حد جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آخری فلم ’دل بیچارہ (Dil Bechara)’ ڈرز پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگئی ہے۔ اس فلم میں سشانت سنگھ ایک بار پھر اپنے مداحوں کی آنکھوں کو نم کرگئے۔ ’دل بیچارہ’ میں سشانت سنگھ راجپوت کو آخری بار دیکھنے کا درد کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعہ بیان کیا ہے۔ وہیں اب سشانت سنگھ کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکیں اداکارہ بھومی پیڈنیکر (Bhumi Pednekar) نے بھی سشانت سنگھ کی فلم کو لے کر جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس جذباتی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ اپنے کو اسٹار کو اس فلم میں دیکھنے کا تجربہ انہیں کس قدر توڑ کر رکھ گیا۔

      بھومی پیڈنیکر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوری میں دل بیچارہ کی شروعات میں سشانت سنگھ کے ذریعہ دیا گیا کوٹ شیئر کیا ہے اور اس کے بعد ٹی وی پر دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں فلم ختم ہونے کے بعد آنے والے کریڈیٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں فلم پوری دیکھ کر بھومی پیڈنیکر اتنا جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے پوسٹ میں لکھا- ’میں جذبات سے بھر گئی ہوں۔ خود کو ٹوٹنے سے روک نہیں پ  ا رہی ہوں۔ کتنی شاندار اداکاری ہے، سشانت سنگھ نے بے حد پیار سے اسے نبھایا ہے۔ کچھ بے حد عجیب سا درد بھرا اور خوبصورت۔ کتنا شاندار آخری ڈانس، مداح اور اہل خانہ کے لئے کتنی خوبصورت ٹریٹ ہے یہ۔ ہمیشہ کے لئے سشانت سنگھ راجپوت’۔

      بھومی پیڈنیکر کے ذریعہ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اسٹوری۔
      بھومی پیڈنیکر کے ذریعہ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اسٹوری۔


      بھومی پیڈنیکر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا- ’مکیش چھابڑا بے حد شاندار کام۔ سنجنا سانگھی فلموں میں استقبال ہے، کزی، مینی اور ان کی دنیا بے حد پیاری ہے۔ کتنی سوئٹ اور ایموشنل فلم ہے، پیار سے بھری’۔ اس پوسٹ میں بھومی پیڈنیکر نے سشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کو لے کر اپنے جذبات بیان کردیئے ہیں۔

      واضح رہے کہ بھومی پیڈنیکر اور سشانت سنگھ راجپوت ایک ساتھ فلم ’سون چریا’ میں کام کرچکے ہیں۔ بھومی پیڈنیکر کے لئے اپنے کو اسٹار کی آخری فلم دیکھنا واقعی مشکل تجربہ رہا ہوگا۔ بات کریں ’دل بیچارہ‘ کی تو سشانت سنگھ راجپوت کی اس آخری فلم کو سوشل میڈیا پر مداح، قریبیوں کے ساتھ ساتھ کئی شخصیات کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ وہیں سبھی انہیں آخری بار اتنی خوبصورتی سے پرفارم کرتے دیکھ کر جذباتی نظر آئے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: