ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کی اپیل، وزیر اعظم مودی مداخلت کریں

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 01, 2020 08:15 PM IST
  • Share this:
سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کی اپیل، وزیر اعظم مودی مداخلت کریں
سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کی اپیل، وزیر اعظم مودی دخل دیں۔ (Sushant Singh Rajput): تصویر انسٹاگرام۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔ شویتا سنگھ کیرتی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا، ’میرا دل کہتا ہےکہ آپ سچائی کے ساتھ ہیں اور اس کے لئے کھڑے ہیں۔ ہم بہت ہی معمولی خاندان سے ہیں۔ میرے بھائی جب بالی ووڈ میں تھے تو ان کا کوئی گاڈ فادر نہیں تھا۔ ابھی ہمارا کوئی نہیں ہے۔ آپ سے میری درخواست ہے کہ فوراً اس معاملے میں دخل دیں اور یقینی بنائیں کہ سب کچھ درست ڈھنگ سے سنبھالا جائے اور ثبوتوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، انصاف کے فتح کی امید ہے‘۔

غور طلب ہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرہ واقع اپنے اپارٹمینٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے خود کشی کی ہے، لیکن ان کے مداحوں اور خاندان کا ماننا ہے کہ اس کے پیچھے گہری سازش ہے۔ اس معاملے کو مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔


بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔
بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔


سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان نے ان کی خاتون دوست ریا چکرورتی پر ان کے کھاتے سے اپنے کھاتے میں پیسے ٹرانسفرکرنے اور انھیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں شکایت درج کروائی ہے، جس کے بعد بہار پولیس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 15 کروڑ روپئے کے مشتبہ لین دین کے سلسلے میں ریا اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 01, 2020 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading