ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت نے بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی دستخط کردی تھی ’دل بیچارہ’، وعدہ نبھانے کے لئے کیا ایسا: مکیش چھابڑا

مکیش چھابڑا (Mukesh Chhabra) کے مطابق، سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے بغیر اسکرپٹ پڑھے بھی ان کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’دل بیچارہ’ کے لئے ہاں کردی تھی۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت نے بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی دستخط کردی تھی ’دل بیچارہ’، وعدہ نبھانے کے لئے کیا ایسا: مکیش چھابڑا
سشانت سنگھ راجپوت نے بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی دستخط کردی تھی ’دل بیچارہ’۔

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آخری فلم ’دل بیچارہ (Dil Bechara)’ 24 جون کو او ٹی ٹی OTT پلیٹ فارم ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ سنجنا سانگھی (Sanjana Sanghi) بھی نظر آئیں گی۔ فلم پہلے مئی میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کورونا وائرس کے سبب ملک میں جاری ہوئے لاک ڈاون کے سبب ایسا نہیں ہوسکا۔ سشانت سنگھ کے مداح اب ان کی آخری فلم کو لےکرکافی پُرجوش ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ اس فلم کو بڑے پردے پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس درمیان فلم کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا (Mukesh Chhabra) نے سشانت سنگھ راجپوت(Sushant Singh Raput)  اور فلم کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ مکیش چھابڑا (Mukesh Chhabra) کے مطابق، سشانت سنگھ راجپوت نے بغیر اسکرپٹ پڑھے بھی ان کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’دل بیچارہ’ کے لئے ہاں کردی تھی۔


مکیش چھابڑا نے بتایا کہ ’سشانت سنگھ راجپوت نے محسوس کیا کہ میں اپنی فلم کی ہدایت کاری کرنے ےکے لئے تیار تھا اور سشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے وعدہ کیا کہ جس دن میں اسے بنانے کا فیصلہ کروں گا، وہ میری فلم میں کام کرے گا۔ اس نے اپنا وعدہ نبھایا بھی۔ مجھے معلوم تھا کہ جب میں اپنی پہلی فلم بناوں گا تو ایک بہترین اداکار کے ساتھ ہی مجھے ایک دوست کی بھی ضرورت ہوگی۔ ایسا کوئی، جو مجھے سمجھے اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا رہے۔ سشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے بہت پہلے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی میں اپنی پہلی فلم بناوں گا، وہ اس میں اہم کردار نبھائیں گے۔


سشانت سنگھ راجپوت نے اپنا وعدہ نبھایا بھی۔ جب میں نے فلم کو لے کر اس سے رابطہ کیا تو اس نے بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی فلم کے لئےہاں کہہ دیا۔ میرے اور اس کے درمیان ہمیشہ سے ایک جذباتی رشتہ رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت ہر وقت میرے ساتھ رہے اور انہوں نے کس سین کو کیسے شوٹ کرنا ہے، اس میں بھی اپنے مشورے دیئے۔ وہ ہمیشہ سین کو بہتر بنانے میں میری مدد کرتے تھے۔ وہ میرے ساتھ پڑھتے تھے اور جب کبھی بھی اسے لگتا کہ اس سین میں سدھار کیا جا سکتا ہے تو وہ ہمیشہ مجھے اس کے بارے میں میں بتاتا’۔


 



واضح رہے کہ 7 سال پہلے آئی کائے پوچھے (Kai Po Che) میں مکیش چھابڑا کاسٹنگ ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے ہی فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے لئے مکیش چھابڑا نے تقریباً 800 لوگوں کا آڈیشن لیا تھا اور سشانت سنگھ راجپوت کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے انہیں موقع دیا تھا۔ ایسے میں جب مکیش نے اپنی پہلی فلم کا اعلان کیا تو سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے دوست کی مدد کرنے کے لئے ان کی پہلی فلم میں لیڈ رول نبھانے کا فیصلہ کرکے اپنا وعدہ نبھایا۔
First published: Jul 03, 2020 07:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading