ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس اسٹیشن پہنچیں ’دل بیچارہ’ اداکارہ سنجنا سانگھی

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں اداکارہ سنجنا سانگھی (Sanjana Sanghi) ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس اسٹیشن (Bandra Police Station) بلایا ہے۔ وہ پولیس اسٹیشن پہنچ چکی ہیں۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس اسٹیشن پہنچیں ’دل بیچارہ’ اداکارہ سنجنا سانگھی
سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس اسٹیشن پہنچیں ’دل بیچارہ’ اداکارہ سنجنا سانگھی

ممبئی: ممبئی پولیس سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے (Sushant Singh Rajput Suicide Case) کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک 27 لوگوں کے بیان درج کرچکی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں اداکارہ سنجنا سانگھی (Sanjana Sanghi) ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس اسٹیشن (Bandra Police Station) بلایا ہے۔ وہ پولیس اسٹیشن پہنچ چکی ہیں۔


سشانت سنگھ راجپوت جب اپنی فلم ’دل بیچارہ’ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اس وقت کچھ افواہیں تھیں کہ سشانت سنگھ نے اپنی شریک اداکارہ کو غلط طریقے سے چھوا تھا۔ حالانکہ، بعد میں سنجنا سانگھی نے خود ہی میڈیا میں آکر ان خبروں کو بے بنیاد بتایا تھا۔ خبروں کے مطابق، پولیس سنجنا سے یہی جاننا چاہتی ہے کہ آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کی فطرت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی دکھائی دے رہی تھی یا نہیں۔


سشانت سنگھ راجپوت جب اپنی فلم ’دل بیچارہ’ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اس وقت کچھ افواہیں تھیں کہ سشانت سنگھ نے اپنی شریک اداکارہ کو غلط طریقے سے چھوا تھا: تصویر انسٹاگرام۔
سشانت سنگھ راجپوت جب اپنی فلم ’دل بیچارہ’ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اس وقت کچھ افواہیں تھیں کہ سشانت سنگھ نے اپنی شریک اداکارہ کو غلط طریقے سے چھوا تھا: تصویر انسٹاگرام۔


14 جون کو مردہ پائے گئے تھے سشانت سنگھ

14 جون کو سشانت اپنے باندرہ واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ٹیلی ویژن سیریل ’پوتر رشتہ’ میں نبھائے 14 کردار سے مشہور ہوئے سشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں ’کائے پوچھے’ سے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے ’شدھ دیسی رومانس’، ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری’، ’رابطہ’، ’کیدار ناتھ’، ’چھچھورے’ اور ’سون چڑیا’ جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کو آخری بار نتیش تیواری کی فلم ’چھچھورے’ میں دیکھا گیا تھا۔ فلم کی کہانی یہ تھی کہ ’سوسائڈ تھاٹس کو کیسے ٹیکل کیا جائے’۔ فلم کو ناظرین کا بہت پیار ملا، ساتھ ہی ناظرین نے فلم کی بہت سراہنا بھی کی تھی۔

14 جون کو سشانت اپنے باندرہ واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ تصویر : انسٹاگرام۔
14 جون کو سشانت اپنے باندرہ واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ تصویر : انسٹاگرام۔


خود کشی کے بعد فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر بحث

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے فلم انڈسٹری کے اندر سے بھید بھاو سے لے کر بھائی بھتیجہ واد، باہری اور فلم انڈسٹری کا، فلم انڈسٹری کی بڑی فیملی یا کسی گاڈ فادر سے منسلک ہونے اور بغیر گاڈ فادر کے جدوجہد کرنے والے جیسے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایسے سوال ابھنیو سنگھ کشیپ، کنگنا رانوت، کوئنا مترا، انوبھو سنہا، ڈائریکٹر نکھل دیویدی کے ساتھ ہیئر اسٹائلسٹ سپنا موتی بھونانی اور دنیائے کھیل کی ببیتا فوگاٹ جیسے تمام لوگوں نے اٹھائے ہیں۔ ابھنو کے علاوہ شیکھر کپور جیسے فلم ڈائریکٹر اور کئی سیاسی لیڈروں نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کو پروفیشنل طور پر پریشان کئے جانے کے الزام لگائے ہیں۔ انوپم کھیر، کنگنا رانوت، وویک اوبرائے، ساحل خان جیسے کئی اداکار انڈسٹری میں اپنی جدوجہد کی کہانی بتا چکے ہیں۔
First published: Jun 30, 2020 03:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading