ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت سوسائڈ معاملہ: پولس کا بڑا انکشاف، پہلی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد دوسری بار لگائی پھانسی

بالی ووڈ اداکار (Bollywood) سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ خودکشی بتائی گئی ہے، لیکن پولیس نے جو جانچ کی ہے، اس میں کئی باتیں سامنے آئی ہیں۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت سوسائڈ معاملہ: پولس کا بڑا انکشاف، پہلی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد دوسری بار لگائی پھانسی
پولس کا بڑا انکشاف، پہلی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد دوسری بار لگائی پھانسی

ممبئی: بالی ووڈ (Bollywood) اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی خود کشی کے بعد سے ہی ہر طرف ان کی موت کی وجہ کو لے کر چرچا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ خود کشی (Suicide) بتائی گئی ہے، لیکن پولیس نے جو جانچ کی ہے، اس میں کئی باتیں سامنے آئی ہیں۔


ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے جس کمرے میں پھانسی لگاکر خود کشی کی تھی وہاں پر زمین پر باتھ روب کے ٹکڑے ملے ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ شاید سشانت سنگھ راجپوت نے پہلے خود کشی کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس کو شک ہے کہ سشانت سنگھ نے پہلے باتھ روم (بیت الخلا) میں موجود اپنے باتھ روب کو پھندے کے طور پر استعمال کیا تھا، لیکن وہ ٹوٹ گیا۔ اس طرح سشانت سنگھ راجپوت پہلی بار خود کشی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔



سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ خود کشی بتائی گئی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ خود کشی بتائی گئی ہے۔



سشانت سنگھ راجپوت کی الماری میں کپڑے بھی بکھرے ہوئے تھے۔ لہٰذا پولیس کو شک ہے کہ باتھ روب کے ٹوٹ جانے کے بعد انہوں نے اپنی الماری کو کھنگھالا اور اس ہرے رنگ کے کرتے کو کالا جسے پھندا بنا کر سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پہنچی اس وقت ان کی بہن اور کمرے میں موجود لوگوں نے اس سبزرنگ کرتے کو کاٹ کر سشانت سنگھ کی باڈی کو نیچے اور اتار لیا تھا۔ پولیس نے اس ہرے رنگ کے کرتے کو فی الحال فورنسک لیب میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس چیز کا پتہ لگایا جاسکے کہ یہ کرتا کسی ایک شخص کا وزن اٹھاسکنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی، جس کی اطلاع اداکار کے نوکر نے پولیس کو کال کرکے دی تھی۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں اداکار کی موت کو خودکشی کا کیس بتایا ہے۔

First published: Jun 27, 2020 01:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading