ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سلمان خان سے نہیں ہوگی پوچھ گچھ

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) معاملے میں سلمان خان (Salman Khan) سے متعلق کئی طرح کی افواہیں اور سازش کے قصے سوشل میڈیا پر پہلے دن سے ہی چل رہی ہیں، لیکن سلمان خان سے پولیس پوچھ گچھ نہیں کرے گی۔

  • Share this:
بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سلمان خان سے نہیں ہوگی پوچھ گچھ
بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سلمان خان سے نہیں ہوگی پوچھ گچھ

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے خود کشی معاملے میں باندرہ پولیس اس معاملے کو حل کرنے کے لئے لوگوں کے بیانات درج کر رہی ہے۔ پولیس نے اب تک اس معاملے میں 35 سے زیادہ لوگوں کے بیان درج کرلئے ہیں۔ ان 35 لوگوں میں سشانت سنگھ کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے دوست، ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی، کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا، دل بیچارہ میں ان کی شریک اداکارہ سنجنا سانگھی اور یشراج فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو ورما سمیت کئی دیگر لوگ شامل ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے گزشتہ ہفتے ریشمہ شیٹی سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ ریشمہ شیٹی، سلمان خان کی بھی ایکس منیجر رہ چکی ہیں۔ اس پوچھ گچھ کے بعد یہ کہا گیا کہ پولیس اس معاملے میں اب سلمان خان (Salman Khan) کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ، خبر ہے کہ اس معاملے میں پولیس سلمان خان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرے گی۔


نیوز 18 کی ایک خبر کے مطابق، ڈی سی پی نے سلمان خان (Salman Khan) سے پوچھ گچھ پر چل رہی خبروں کی تردید کی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد یہ الزام لگائے جانے لگے کی سشانت سنگھ راجپوت ایک باصلاحیت اور ہونہار اداکار تھے۔ تاہم انڈسٹری کے ہی لوگوں نے انہیں اس قدر مایوس کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوئے اور بعد میں انہوں نے بے حد حیران کن قدم اٹھالیا۔ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سلمان خان سے متعلق کئی طرح کی افواہیں اور سازش کے قصے سوشل میڈیا پر پہلے دن سے ہی چل رہی ہیں۔ ان افواہوں میں سے ایک قصہ سورج پنچولی اور سشانت سنگھ کی سابقہ منیجر دشا سالین کا بھی تھا۔


ایک ماہ پہلے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ان کے باندرہ واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔
ایک ماہ پہلے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ان کے باندرہ واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔


بہار کے مظفر پور میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو لے کر سلمان خان، کرن جوہر، آدتیہ پنچولی سمیت کئی مشہور شخصیات کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔ ان ہستیوں پر فلم انڈسٹری میں اقربا پروری اور تعصب کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ مظفر پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا کے ذریعہ دائر کی گئی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار کے باہر کا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ان کے باندرہ واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم اسی ماہ 24 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 04:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading