ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں بالی ووڈ کی دو بڑی ہستیوں سے ہوگی پوچھ گچھ ، ان الزامات کا سچ جاننے کی کوشش کرے گی پولیس !

خبریں آرہی ہیں کہ پوچھ گچھ مزید تیز ہونے والی ہے اور اب انڈسٹری کی دو با اثر ہستیوں کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا جانے والا ہے ۔ ان سے پوچھ گچھ میں پولیس سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کیس میں کئی الزامات کا سچ جاننے کی کوشش کرے گے ۔

  • Share this:

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی پوری بالی ووڈ انڈسٹری میں اتھل پتھل ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملہ  (Sushant Singh Rajput Suicide Case) کی جانچ کررہی ممبئی پولیس بھی مسلسل تفتیش کا دائرہ وسیع کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس ابھی تک 13 افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ، جن میں اداکار کے دوست مہیش شیٹی ، ان کے مینیجر اور مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty) بھی شامل ہیں ۔ وہیں اب خبریں آرہی ہیں کہ یہ پوچھ گچھ مزید تیز ہونے والی ہے اور اب انڈسٹری کی دو با اثر ہستیوں کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا جانے والا ہے ۔ ان سے پوچھ گچھ میں پولیس سشانت کیس میں کئی الزامات کا سچ جاننے کی کوشش کرے گے ۔

سوشل میڈیا پر دکھیں تو سشانت کی موت کے بعد کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ کوئی ان کے اقربا پروری کا شکار ہونے کی بات کہہ رہا ہے تو کوئی بڑے پروڈکشن ہاوسیز پر انہیں بین کردینے کا الزام لگا رہا ہے ۔ وہیں حال ہی میں ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کی مانیں تو کئی اور بالی ووڈ سلیبریٹیز کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا جائے گا ۔ ان میں انڈسٹری کی دو بڑی ہستیاں بھی شامل ہیں ، جن سے الگ سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ تاہم اس رپورٹ میں ان دو بڑی ہستیوں کا نام تو نہیں بتایا گیا ہے ، لیکن یہ ضرور کہا گیا ہے کہ یہ دو لوگ بی ٹاون میں اپنے دبدبہ کیلئے پہچانے جاتے ہیں ۔

گزشتہ دنوں سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست ریا چکرورتی سے پولیس نے تقریبا نو سے دس گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی ۔
گزشتہ دنوں سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست ریا چکرورتی سے پولیس نے تقریبا نو سے دس گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی ۔

اس پورٹ کے مطابق ان دو لیجنڈوں سے پوچھ گچھ سشانت کو انڈسٹری میں بائیکاٹ کرنے والی خبروں پر پورا معاملہ صاف کرے گی ۔ سشانت معاملہ پر تین اسپیشل ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔ وہیں ان دو لوگوں سے پوچھ کی ان ٹیموں سے ہی ایک ٹیم پوچھ گچھ کرے گی ۔ سشانت کیس میں ایک ٹیم ان کے بزنس کنٹیکٹ سے لے کر ذاتی رشتوں تک ہر پہلو کی چھان بین کررہی ہے ۔ یہ خبریں پہلے ہی آچکی ہیں کہ پولیس نے سشانت کے معاملہ میں یش راج فلمس کے معاہدہ کی کاپی مانگی تھی ، وہیں اب خبریں ہیں کہ دو اور پروڈکشن ہاوسوں کو سشانت کے ساتھ ایگریمنٹ کی کاپی دینی ہوگی ۔

پولیس کی تیسری ٹیم سشانت کے ڈاکٹر ، دوستوں ، فیملی ممبرس سے پوچھ گچھ میں لگائی گئی ہے ۔ ایسے ہی تقریبا دس گیارہ لوگون سے پوچھ گچھ ہوہری ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں ان کی قریبی دوست ریا چکرورتی سے پولیس نے تقریبا نو سے دس گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔ اس پوچھ گچھ میں کئی باتیں سامنے آئی ہیں ، جن کی جانچ کی جارہی ہے ۔

First published: Jun 20, 2020 06:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading