سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: ریا چکرورتی کی عر ضی پر آج آئے گا سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں اداکار ریا چکرورتی اور دیگر کی عرضیوں پر بدھ کے روز فیصلہ سنائے گا۔ عدالت عظمیٰ اس جہت سے فیصلہ سنائے گا کہ بہار میں دائر مقدمے کو مہاراشٹر منتقل کیا جائے یا نہیں اور اس کیس میں سی بی آئی تفتیش جاری رہے گی یا مہاراشٹر پولیس ہی تفتیش جاری رکھے گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 19, 2020 02:05 AM IST

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: ریا چکرورتی کی عر ضی پر بدھ کو آئے گا سپریم کورٹ فیصلہ
نئی دہلی: سپریم کورٹ بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں اداکار ریا چکرورتی اور دیگر کی عرضیوں پر بدھ کے روز فیصلہ سنائے گا۔عدالت عظمیٰ اس جہت سے فیصلہ سنائے گا کہ بہار میں دائر مقدمے کو مہاراشٹر منتقل کیا جائے یا نہیں اور اس کیس میں سی بی آئی تفتیش جاری رہے گی یا مہاراشٹر پولیس ہی تفتیش جاری رکھے گی۔ جسٹس رشی کیش رائے نے ریا چکرورتی، سُشانت کے والد کے کے سنگھ، مرکزی حکومت، بہار حکومت اورمہاراشٹر حکومت کے دلائل سننے کے بعد گذشتہ 11 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ان تمام کی جانب سے علیٰ الترتیب شیام دیوان، وکاس سنگھ، سالسٹر جنرل تُشار مہتا، منندر سنگھ اور ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے تھے۔
Rhea Chakraborty's counsel had told the bench that probe by Mumbai Police has "proceeded quite substantially" as it has recorded statements of 56 persons in the case.https://t.co/sqInQ3fimK
— CNNNews18 (@CNNnews18) August 18, 2020
ممبئی پولیس یا سی بی آئی
کل ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ یہ طے کرے گا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سی بی آئی کرے گی یا ممبئی پولیس؟ یعنی کل اس معاملے کی تفتیش کے لحاظ سے کافی اہم ہوسکتا ہے۔ عدالت اگر سی بی آئی جانچ کی اجازت فراہم کردیتا ہے تو آنے والے وقت میں سی بی آئی کے ذریعہ کافی اہم کارروائی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

سماعت میں سپریم کورٹ یہ طے کرے گا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سی بی آئی کرے گی یا ممبئی پولیس؟ یعنی کل اس معاملے کی تفتیش کے لحاظ سے کافی اہم ہوسکتا ہے۔
بہار پولیس نے پٹنہ میں درج کی تھی ایف آئی آر
سی بی آئی ذرائع کے مطابق، جیسے ہی رسمی طور پر سپریم کورٹ سے اس مسئلے کی جانچ کرنے کا حکم جاری ہوگا۔ اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی اہم کارروائی شروع ہوجائے گی۔ حالانکہ سی بی آئی جانچ کے لئے پہلے ہی وزارت داخلہ کی معرفت ڈی او پی ٹی سی بی آئی جانچ کی سفارش کرکے مہر لگا چکی ہے۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق، جیسے ہی رسمی طور پر سپریم کورٹ سے اس مسئلے کی جانچ کرنے کا حکم جاری ہوگا۔ اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی اہم کارروائی شروع ہوجائے گی۔
سی بی آئی نے درج کیا تھا یہ معاملہ
بہار حکومت پہلے ہی پٹنہ میں درج ایف آئی آر کی جانچ سی بی آئی کو سونپ چکی ہے جبکہ مہاراشٹر حکومت سی بی آئی کو جانچ دیئے جانے کی مخالفت کر رہی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی عدالت میں یہ دلیل ہے کہ ممبئی پولیس ہی معاملے کی جانچ کرے، جو اس معاملے میں 56 لوگوں کے بیان درج کرچکی ہے اور یہ پورا معاملہ ممبئی پولیس کے دائرہ کار کا ہے۔ کیونکہ حادثہ ممبئی میں ہوا ہے اور متاثرہ شخص، ملزم اور گواہ، سبھی ممبئی کے ہیں۔