ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت کی موت کے بعد کرن جوہر اور عالیہ بھٹ پر اٹھے سوال، لوگوں نے سوشل میڈیا پر سنائی کھری کھوٹی

جیسے ہی کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سشانت کے انتقال پر سوشل میڈیا کے ذریعہ اظہار رنج وغم کیا، لوگوں نے انہیں ایک پرانے ویڈیو کی یاد دلانی شروع کر دی۔ اس ویڈیو میں لوگوں نے عالیہ اور کرن پر سشانت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا ہے۔

  • Share this:
سشانت کی موت کے بعد کرن جوہر اور عالیہ بھٹ پر اٹھے سوال، لوگوں نے سوشل میڈیا پر سنائی کھری کھوٹی
سشانت کی موت کے بعد کرن اور عالیہ پر اٹھے سوال، لوگوں نے سنائی کھری کھوٹی

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) سبھی کو صدمہ دے کر اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ انہوں نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی (Suicide) کر لی تھی۔ اس خبر کے بعد ہر کوئی اس سوچ میں ہے کہ آخر سشانت نے ایسا قدم کیوں اٹھایا؟ ایسی کیا پریشانی یا مجبوری رہی ہو گی کہ انہوں نے خود اپنی جان لے لی؟ یہی سارے سوال ہیں جو سوشل میڈیا پر موجود لوگوں کے پوسٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس بیچ سوشل میڈیا پر کرن جوہر (Karan Johar) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) بھی ساتھ ساتھ زبردست ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ کرن اور عالیہ پر لوگوں نے سوال اٹھاتے ہوئے انہیں کھری۔ کھوٹی سنانا شروع کر دیا ہے۔



دراصل، ہوا کچھ ایسا کہ جیسے ہی کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سشانت کے انتقال پر سوشل میڈیا کے ذریعہ اظہار رنج وغم کیا، لوگوں نے انہیں ایک پرانے ویڈیو کی یاد دلانی شروع کر دی۔ اس ویڈیو میں لوگوں نے عالیہ اور کرن پر سشانت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا ہے۔



جب کرن جوہر نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ یہ خبر ان کے لئے کس قدر دل توڑنے والی ہے تو لوگوں نے انہیں جم کر ٹرول کر دیا۔ کسی نے انہیں 'Hypocrite' کہا تو کسی نے انہیں Nepotism کا پروموٹر۔ وہیں، انہیں یہ یاد بھی دلایا کہ کس طرح انہوں نے عالیہ کے ساتھ مل کر سشانت کا مذاق اڑایا تھا۔




عالیہ بھٹ کے ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اچانک لوگوں کو سشانت کی اتنی پروا ہونے لگی ہے، لیکن اب تک انڈسٹری سے جڑے ہر بڑے نام نے ان کے ساتھ صرف آوٹ سائڈر کی طرح ہی سلوک کیا ہے۔

First published: Jun 15, 2020 11:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading