اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا'، پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے کیا بڑا دعوی

    'سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا'، پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے کیا بڑا دعوی

    'سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا'، پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے کیا بڑا دعوی

    Sushant Singh Murder: اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے دو سال بعد ان کا پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے اب دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ، بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ممبئی : اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے دو سال بعد ان کا پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے اب دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ، بلکہ ان کا قتل کیا گیا تھا ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سشانت کا پوسٹ مارٹم کرنے والے روپ کمار شاہ نے بھی یہی دعوی کیا تھا اور کہا تھا کہ اداکار کے جسم اور گردن پر کئی نشانات تھے ۔

      سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔ ریا چکرورتی پر سشانت سنگھ کو خودکشی کے لئے اکسانے اور ان کی املاک کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ 'میرے ڈیڈ کی ماروتی' اور 'جلیبی' جیسی فلموں میں کام کرچکیں ریا کو سشانت کی موت سے وابستہ نشیلی اشیا کی اسمگلنگ معاملہ میں 28 دنون تک جیل میں رہنا پڑا تھا ۔

      ٹائمز ناو ڈاٹ کام کے مطابق شاہ نے ٹی وی 9 کو بتایا کہ جب سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئی، تو اس دوران ہمیں پوسٹ مارٹم کے لئے کوپر اسپتال میں پانچ لاشیں ملی تھیں ۔ ان پانچ لاشوں میں سے ایک وی آئی پی لاش تھی ۔ جب ہم پوسٹ مارٹم کرنے گئے تو پتہ چلا کہ وہ وی آئی پی لاش سشانت کی تھی اور ان کے جسم پر کئی نشانات تھے ۔ ان کی گردن پر بھی دو سے تین نشانات تھے ۔ پوسٹ مارٹم کو ریکارڈ کرنے کی ضرورت تھی، لیکن اعلی افسران کو صرف جسم کی تصویر لینے کیلئے کہا گیا تھا، اس لئے ہم نے صرف انہیں احکامات پر عمل کیا ۔

      اتنا ہی نہیں پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے یہ بھی الزام لگایا کہ افسران کو یہ مطلع کرنے کے باوجود کہ سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا تھا، اسے 'قانون کے مطابق' کام کرنے کیلئے کہا گیا ۔ شاہ نے مزید کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ سشانت کے جسم کو دیکھا تو میں نے فورا اپنے سینئروں کو مطلع کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے ۔ میں نے ان سے یہاں تک کہہ دیا کہ ہمیں قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے ۔

      یہ بھی پڑھئے : کون ہیں مزنا؟ جس سے پاکستانی کرکٹر حارث روف نے کی شادی، مہندی میں چھپا ہے 'اسپیڈگن' کا راز


      یہ بھی پڑھئے: کمسن کرکٹر کی بلے بازی کی دیوانی ہوئی دنیا، بتایا مستقبل کا کوہلی اور بابر ، دیکھئے ویڈیو



      حالانکہ میرے سینئروں نے مجھ سے کہا کہ جتنا جلد ہوسکے تصویریں کھینچوں اور لاش کو پولیس کو دیدو ، اس لئے ہم نے پوسٹ مارٹم رات میں ہی کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: