ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

الوداع: ممبئی میں آج ادا کی جائے گی سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم

بالی ووڈ فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant SIngh Rajput) کی ممبئی میں آج آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ یہ اطلاع سشانت کے فیملی فرینڈ نشانت جین نے دی ہے۔

  • Share this:
الوداع: ممبئی میں آج ادا کی جائے گی سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم
الوداع: ممبئی میں آج ادا کی جائے گی سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم

پٹنہ: بہار کے رہنے والے بالی ووڈ فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant SIngh Rajput) نے کل اتوار کے دن ممبئی میں خود کشی کرلی۔ اس خبر سے نہ صرف ان کے چاہنے والے بلکہ بالی ووڈ اور سیاست کے لوگ بھی حیران ہیں۔ جبکہ ممبئی میں آج پیر کے روز سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ یہ اطلاع سشانت سنگھ کے فیملی فرینڈ نشانت جین نے دی ہے۔ یہی نہیں، سشانت سنگھ راجپوت کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے آج صبح 11.20 کی فلائٹ سے ان کے والد، رکن اسمبلی نیرج ببلو سمیت دو دیگر اراکین ممبئی جائیں گے۔


صبح 11.20 بجے کی فلائٹ سے جائیں گے ممبئی


بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آج ممبئی میں آخری رسوم ادا کی جائے گی، جس میں پٹنہ سے ان کے والد کے کےسنگھ اور چچا زاد بھائی اور سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو کے ساتھ دو دیگر صبح 11.20 بجےکی فلائٹ سے ممبئی جائیں گے۔ واضح رہےکہ سشانت سنگھ کی ماں کا انتقال 2002 میں ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی 4 بہنیں ہیں، جس میں سے ایک میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔


بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی ہے۔


سشانت سنگھ کی پرورش پٹنہ میں ہوئی

کائی پوچے، ایم ایس دھونی، کیدارناتھ جیسی کئی فلموں سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے سشانت سنگھ راجپوت کا بہار سے گہرا لگاو رہا ہے۔ ان کی پیدائش بہار کے پٹنہ میں ہوئی تھی۔ یہیں پر ان کی ابتدائی تعلیم بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ کھگڑیا میں واقع ننہال سے بھی ان کی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ اس لئے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر نے آج بہار کے لوگوں کا دل دکھی کردیا۔ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرینس اسکول میں حاصل کی تھی۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے بعد میں سشانت دہلی شفٹ ہوگئے، لیکن آج بھی ان کی فیملی پٹنہ میں رہتی ہے۔ ویسے سشانت سنگھ راجپوت بنیادی طور پر پورنیہ ضلع کے رہنے والے تھے۔ یہی نہیں، سشانت سنگھ راجپوت کے رشتے میں بھی نیرج کمار ببلو سپول سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywoord actor Sushant Singh Rajput) نے خود کشی کرلی ہے۔ ممبئی کے باندرہ واقع فلیٹ میں ان کی لاش ملی ہے۔ ابھی تک ان کی خود کشی کی وج ہکا پتہ نہیں چلا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے نوکر نے ان کی لاش کو پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے اچانک دنیا سے چلے جانے کی اچانک آئی اس حیران کرنے والی خبر سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ ان کی موت پر کسی کو یقین ہی نہیں ہو رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر محض 34 سال تھی، وہیں اتنی عمر میں آخر ایسا کیا ہوا جو انہوں نے خود کشی جیسا قدم اٹھا لیا۔
First published: Jun 15, 2020 01:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading