سشمیتا سین نے سابق بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ منائی تھی پچھلی سالگرہ، اب کی بار کچھ ایسی ہی پلاننگ
سشمیتا سین نے سابق بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ منایا تھا پچھلی سالگرہ، اب کی بار کچھ ایسی ہی پلاننگ۔ (Instagram/sushmitasen47)
گزشتہ سال 2021 میں سشمیتا سین روہمن شال کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ ایسے میں اداکارہ کا پچھلا برتھ ڈے بھی ان کے لیے خاص رہا تھا۔ دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اپنے کام کو لے کر ہمیشہ موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ اپنی پرسنل لائف کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے ریلیشن شپ کو لے کر اکثر خبریں بنتی رہتی ہیں۔ پچھلے دنوں للت مودی کےس اتھ ان کا نام جڑنے پر انہیں ٹرول بھی ہونا پڑا تھا۔ وہیں فی الحال کے دنوں میں اداکارہ کافی خوش خوش نظر آرہی ہیں۔
برتھ ڈے کے لیے پرجوش ہیں سشمیتا سشمیتا سین جلد ہی اپنے 47ویں سال میں قدم رکھنے والی ہیں۔ آنے والے 19 دسمبر کو اداکارہ کی سالگرہ ہے۔ حالانکہ، قریب ایک ہفتے پہلے ہی ان کے چہرے پر سالگرہ کی خوشی جھلکنے لگی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اپنے برتھ ڈے کی خوشی میں وہ بیرون ملک نکل پڑی ہیں۔ دراصل، سشمیتا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے لیے بیرون ملک نکل پڑی ہیں۔
سابق بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ منایا گیا پچھلا برتھ ڈے گزشتہ سال 2021 میں سشمیتا سین روہمن شال کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ ایسے میں اداکارہ کا پچھلا برتھ ڈے بھی ان کے لیے خاص رہا تھا۔ دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ وہیں اب دونوں کا بریک اپ ہوچکا ہے، لیکن اکچر کسی پارٹی یا آوٹنگ پر دونوں ایک ساتھ نظر آہی جاتے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو سشمیتا سین ان دنوں ویب سیریز تالی میں مصروف ہے۔ یہ ٹرانسجینڈر اور سماجی کاموں پر مبنی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔