ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر لائیو چیٹ میں شیئر کردی انتہائی پرسنل بات ، ویڈیو وائرل

حال ہی می سشمتا (Sushmita Sen) کو چیمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اس سے خوش سابق مس یونیورس نے سوشل میڈیا پر فینس کے ساتھ ایک لائیو سیشن کیا ۔ اس دوران سشمتا نے اپنے سبھی فیملی ممبرس سے ملوایا جس میں روہمن شال (Rohman Shawl) بھی شامل تھے ۔

  • Share this:
اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر لائیو چیٹ میں شیئر کردی انتہائی پرسنل بات ، ویڈیو وائرل
اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر لائیو چیٹ میں شیئر کردی انتہائی پرسنل بات ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : sushmitasen47/Instagram

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین اپنی دمدار اداکاری کے ساتھ ساتھ مضبوط شخصیت کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ سشمتا سین ان سلیبریٹیز میں ہیں ، جو اپنی شرطوں پر اپنی زندگی جیتی ہیں ۔ حال ہی می سشمتا کو چیمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اس سے خوش سابق مس یونیورس نے سوشل میڈیا پر فینس کے ساتھ ایک لائیو سیشن کیا ۔ اس دوران سشمتا نے اپنے سبھی فیملی ممبرس سے ملوایا جس میں روہمن شال بھی شامل تھے ۔


اپنے آفیشیل انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرتے وقت سشتما سین کا انداز کافی شاندار تھا ۔ سشمتا نے سب سے پہلے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم آریا کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ طویل عرصہ بعد اپنے فینس سے مل پارہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کوورنا وبا میں سب کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے ، اس لئے بچ کر رہیں ۔


اس کے بعد سشمتا سین نے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ سماجی فلاح و بہبود اور خواتین خود مختاری کیلئے ملا ہے ۔ مجھے معلوم ہے کہ میرے والد اس وقت کافی فخر محسوس کریں گے ، کیونکہ انہوں نے کئی سالوں تک ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر کے طور پر کام کیا ہے ۔ سشمتا سین نے لائیو سیشن کے دوران اپنی پوری فیملی کے ساتھ ساتھ اپنے بوائے فرینڈ سے بھی فینس کو ملوایا ۔ اس کے ساتھ ہی روہمن کی پول بھی کھول دی ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)






سشمتا نے بتایا کہ صبح جب روہمن شیونگ کررہے تھے تو اچانک انہوں نے اپنے بالوں کا کچھ حصہ بھی کاٹ ڈٓالا ۔ تھوڑی ہی دیر میں روہمن نے سب کو اپنا ہیئراسٹائل دکھایا ۔ دونوں ایک ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے ۔ سیشن میں سشمتا سین نے اپنی دونوں بیٹیوں رینی اور علیشا سے بھی فینس کو ملوایا ۔

سشمتا سین کے اس لائیو سیشن پر فینس جم کر اداکارہ کو نہ صرف مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ ان کی تعریف بھی کررہے ہیں ۔ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سشمتا سین فلموں کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 17, 2021 05:42 PM IST