உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sushmita Sen Reaction:’نہ شادی۔۔۔نہ منگنی‘،للت مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کے اعلان کے بعد سشمیتا سین نے کیا پہلا پوسٹ

    للت مودی کے ساتھ شادی اور منگی کی افواہوں کے درمیان سشمیتا سین نے کہی یہ بات۔ (Instagram/sushmitasen47)

    للت مودی کے ساتھ شادی اور منگی کی افواہوں کے درمیان سشمیتا سین نے کہی یہ بات۔ (Instagram/sushmitasen47)

    Sushmita Sen Reaction: بیٹیوں کے ساتھ خوشی کے لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، 'میں ایک خوشحال جگہ پر ہوں، نہ شادی، نہ منگنی۔ میں ان کے ساتھ ہوں جو مجھ سے بنا شرط محبت کرتے ہیں۔

    • Share this:
      Sushmita Sen Reaction: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ان دنوں اپنی محبت کی زندگی کے حوالے سے زبردست موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ سشمیتا سین مشہور بزنس مین للت کمار مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اس کا انکشاف حال ہی میں للت مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ للت مودی کے اس اعلان کے بعد یہ دونوں ہی سوشل میڈیا پر راج کررہے ہیں۔ لوگ مختلف قسم کے میمز شیئر کر کے سشمیتا اور للت مودی کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)





      اب اس ٹرولنگ کے درمیان سشمیتا سین نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔ سشمیتا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹ میں سشمیتا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نہ تو ان کی شادی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت وضاحتیں دے چکی ہیں پر اب نہیں!



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)






      یہ بھی پڑھیں:
      Tejasswi Prakashاورکرن کندرا کے ’بارش آئی ہے‘گانے کاٹیزرجاری،فینس کوپسند آرہی ہے کیمسٹری

      یہ بھی پڑھیں:
      Bhojpuri Song:دیسی انداز میں پون سنگھ نے مچایا ہنگامہ، ایکٹر کا ہٹ ہے یہ زبردست گانا

      بیٹیوں کے ساتھ خوشی کے لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، 'میں ایک خوشحال جگہ پر ہوں، نہ شادی، نہ منگنی۔ میں ان کے ساتھ ہوں جو مجھ سے بنا شرط محبت کرتے ہیں۔ بہت ساری وضاحتیں دے دیں...اب زندگی اور کام پر واپسی۔ میری خوشی کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ اور جو نہیں ہوئے ان سے فرق نہیں پڑتا۔ آئی لو یو دوستوں۔ سشمیتا کی یہ انسٹا پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: