உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہمن شال سے بریک اپ کے بعد Lalit Modi کو ڈیٹ کر رہی ہیں Sushmita Sen نہیں کی ہے شادی

    دراصل، للت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس کیے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں للت نے سشمیتا کو 'بیٹر ہاف' بتاتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا، جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین (Sushmita Sen) ایک بار پھر اپنی محبت کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ سشمیتا سین کچھ عرصے سے روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کو لے کر چرچا میں تھیں۔ روہمن سے بریک اپ کے بعد اب سشمیتا للت کمار مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ للت مودی (Lalit Kumar Modi) نے خود اطلاع دی ہے کہ وہ اور سشمیتا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

      دراصل، للت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس کیے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں للت نے سشمیتا کو 'بیٹر ہاف' بتاتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا، جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ پہلے ٹویٹ میں للت نے لکھا، 'فیملی کے ساتھ مالدیپ، سارڈینیا کا دورہ ختم کرنے کے بعد واپس لندن۔ میری 'بیٹر ہاف' سشمیتا سین کے ساتھ ایک نئی شروعات۔۔۔ آخر کار ایک نئی زندگی۔ آج میں چاند پر ہوں۔
      للت کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوا اور لوگوں نے سمجھا کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ تاہم اس ٹویٹ کے بعد للت نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

      تاہم اپنے اگلے ٹویٹ میں للت مودی نے واضح کیا کہ دونوں نے شادی نہیں کی ہے بلکہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ للت مودی نے لکھا، 'میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شادی نہیں کی ہے... بس ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ایک دن یہ بھی ہو جائے گا۔‘‘

      آپ کو بتا دیں کہ للت مودی سے پہلے سشمیتا سین ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ تاہم سشمیتا نے چند ماہ قبل اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ سشمیتا اور روہمن کے ٹوٹنے سے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

      بتادیں کہ سشمتا سین سے روہمن شاہ کافی چھوٹے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: