دل کا دورہ پڑنے کے بعد ریمپ پر چلیں سشمتا سین، لوگوں نے خاص انداز میں کیا استقبال
سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار ریمپ پر واک کی۔ پیلے رنگ کے لباس میں سشمیتا سین کو لوگوں نے ریمپ پر تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔ لوگوں نے سشمیتا کے اس انداز کو کافی پسند کیا ہے۔
سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار ریمپ پر واک کی۔ پیلے رنگ کے لباس میں سشمیتا سین کو لوگوں نے ریمپ پر تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔ لوگوں نے سشمیتا کے اس انداز کو کافی پسند کیا ہے۔
ممبئی۔ سشمیتا سین 47 سال کی عمر میں بھی بالکل فٹ نظر آتی ہیں۔ مسلسل یوگا ورزش اور جسمانی طور پر ایکٹو رہنے والی سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کے ساتھ چونکا دینے والی خبر شیئر کی تھی۔ سشمیتا نے 6 مارچ کو اپنے انسٹاگرام لائیو میں بتایا تھا کہ انہیں کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار ریمپ پر واک کی۔ پیلے رنگ کے لباس میں سشمیتا سین کو لوگوں نے ریمپ پر تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔ لوگوں نے سشمیتا کے اس انداز کو کافی پسند کیا ہے۔ سشمیتا نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سشمیتا ایک فیشن برانڈ کے ریمپ واک پر چلتی نظر آئیں۔
دل کا دورہ پڑنے کے بعدڈر گئی تھیں سشمیتا سین سشمیتا سین نے بتایا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد بہت ڈر گئی تھیں۔ سشمیتا نے بتایا کہ میری مین آرٹلری میں 95 فیصد بلاکیج ہوا تھا۔ میں اس سے بچ گئی کیونکہ میں ایک صحت مند طرز زندگی گزارتی ہوں۔ فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں۔ میں باقاعدگی سے جم اور یوگا بھی کرتی ہوں۔ اس لیے میں بچ گئی۔‘‘ سشمیتا سین کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر نے ان کے مداحوں کو بھی چونکا دیا۔ اب ایک بار پھر سشمیتا کام پر واپس آگئی ہیں۔ سشمیتا آریہ-3 کی شوٹنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔ سشمیتا ریمپ پر پہنچیں، مداحوں نے بھی تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔