ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی تعریف سے خوش ہوئیں سشمتا سین، بول دیا بیوی نمبر-1کا یہ ڈائیلاگ

سلمان خان (Salman Khan) نے سشمتا سین (Sushmita Sen) کی ویب سیریز کی آریہ کی تعریف کی ہے۔ اس سے سشمتا سین انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کے لئے کافی دلچسپ بات کہی ہے۔

  • Share this:
سلمان خان کی تعریف سے خوش ہوئیں سشمتا سین، بول دیا بیوی نمبر-1کا یہ ڈائیلاگ
سلمان خان کی تعریف سے انتہائی خوش ہوگئیں سشمتا سین، بول دیا بیوی نمبر-1 کا یہ ڈائیلاگ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) یوں تو سوشل میڈیا پر اپنے شاندارفٹنس ویڈیو کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن ان دنوں وہ کسی اور وجہ سے سرخیون میں بنی ہوئی ہیں۔ سشمتا سین نے حال ہی میں ایک لمبے وقفے کے بعد ایک بار پھر سے اداکاری میں واپسی کی ہے۔ اس واپسی کے لئے انہوں نے ویب سیریز کو منتخب کیا۔ ہم بات کر رہے ہیں، حال ہی میں ریلیز ہوئی ان کی زبردست ویب سیریز ‘آریہ‘ (Aarya) کی۔ اسے ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا گیا ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان حال ہی میں سشمتا سین کو سلمان خان (Salman Khan) سے بھی تعریف مل گئی۔ سلمان خان سے تعریف پاکر سشتما سین پھولے نہیں سما رہی ہیں اور انہوں نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں اس کا جواب بھی دیا ہے۔


سلمان خان کی تعریف والا ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سشتما سین نے اس کا جواب دیا ہے۔ سشمتا سین نے سلمان خان کے پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم ’بیوی نمبر1’ کے ڈائیلاگ سے انہیں جواب دیا ہے۔ سشمتا سین نے لکھا- ’میں ایک اور ڈائیلاگ جوڑنا چاہوں گی ’ہائے میرا بچہ‘ شکریہ سلمان خان اس پیار اور تعریف کے لئے۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ یہ ہماری ٹیم آریہ کے لئے سب سے بڑی بات ہے’۔ یہاں دیکھیں سشمتا سین کا دلچسپ پوسٹ۔


 




اس سے پہلے سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا- ’بھروسہ وہی توڑتے ہیں، جن پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ آپ کو سشمتا سین کا یہ ڈائیلاگ کیسا لگا اور ایسے ہی اور ڈائیلاگ سننا چاہتے ہیں تو استقبال تو کرو آریہ کا، اور اسے کہتے ہیں دبنگ۔ سشمتا سین کے کم بیک (واپسی) کا فیصلہ صحیح اور بہت صحیح ہی ہوسکتا ہے۔ آریہ دیکھنے کے بعد میرے پاس بھی سشمتا سین کے لئے ایک ڈائیلاگ ہے۔ ایک بار جو میں نے پہلا ایپیسوڈ دیکھ لیا۔ اس کے بعد سارے ایپیسوڈ دیکھے بنا میں نہیں رکتا، آپ دیکھیں آریہ ڈزری ہاٹ اسٹار پر۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور سشمتا سین نے 1999 میں آئی فلم ’بیوی نمبر-1’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان - سشمتا سین کی جوڑی کو خوب تعریفیں بھی ملی تھیں۔ وہیں کافی وقت تک اداکاری سے بریک لینے کے بعد لوٹیں سشمتا سین کا سلمان خان نے شاندار استقبال کیا ہے۔
First published: Jun 30, 2020 06:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading