مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ سشمیتا سین اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنی فلموں اور ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر سوش نے ایک تصویر شیئر کر کے نوٹ لکھا ہے، سشمیتا اپنی سالگرہ کو لے کر بہت خوش ہیں۔ ان کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ اس سال وہ کچھ بڑا فیصلہ لینے والی ہیں۔
لکھا دلچسپ کیپشن سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس میں وہ بلو کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے چشمہ لگا رکھا ہے، جو ان کے لُک کو اور بھی اسٹائلش بنا رہا ہے۔ سشمیتا کے چہرے پر سورج کی روشنی آتنی نظر آرہی ہے۔ اس کے ساتھ سشمیتا سین نے دلچسپ کیپشن لکھا ہے، جسے پڑھنے کے بعد فینس کے ذہن میں کئی سوال اٹھ سکتے ہیں۔
اداکارہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں سشمیتا سین نے لکھا ہے، 47 فائنلی! یہ ایک ایسا نمبر ہے، جس نے پچھلے 13 سالوں سے میرا پیچھا کیا ہے! ایک ناقابل یقین سال دستک دینے والا ہے۔ میں کافی طویل عرصے سے یہ بات جانتی ہوں۔ اس کے آنے کی جانکاری دیتے ہوئے میں بے حد پرجوش محسوس کررہی ہوں۔ آپ کو بتادیں کہ سشمیتا سین آج 47 سال کی ہوگئی ہیں۔ ان کے اس کیپشن سے فینس اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس سال شائد اداکارہ اپنی زندگی سے جڑا کوئی بڑا اعلان کرنے والی ہیں۔!
یوزرس نے کی کمنٹس کی برسات سشمیتا کے اس پوسٹ پر یوزرس کا دلچسپ ردعمل آرہا ہے۔ لوگ کمنٹ باکس میں اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، ساتھ ہی ان کے لُک کی تعریف کررہے ہیں۔ سشمیتا سین کی پرسنل لائف کی بات کریں تو وہ دو بیٹیوں رینی اور علیشہ کی سنگل مدر ہیں۔ حالانکہ، اداکارہ نے شادی نہیں کی ہے۔ انہوں نے دونوں بیٹیوں کو گود لیا ہے۔ سشمیتا سین اپنی لو لائف کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ آئی پی ایل فاونڈر للت مودی کے ساتھ اپنے افیئر کو لے کر میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔