سشمیتا سین نے اپنی فٹنیس پر شروع کیا کام، ریمپ واک کرکے یوں بکھیرا اپنے حسن کا جلوہ

سشمیتا سین نے اپنی فٹنیس پر شروع کیا کام، ریمپ واک کرکے یوں بکھیرا اپنے حسن کا جلوہ

سشمیتا سین نے اپنی فٹنیس پر شروع کیا کام، ریمپ واک کرکے یوں بکھیرا اپنے حسن کا جلوہ

سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کے بعد اپنی فٹنیس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ہارٹ اٹیک سے گزرنے اور کامیاب سرجری کے بعد پہلی مرتبہ کسی پبلک ایونٹ میں نظر آئی ہیں۔ کل لیکمے فیشن ویک کے تیسرے دن سشمیتا نے ممبئی کے بی کے سی میں جاری لیکمے فیشن ویک میں روایتی انداز میں اپنے حسن کا جلوہ بکھیرا۔ سشمیتا نے فیشن ڈیزائنر انوشری ریڈی کے لیے ریمپ واک کیا اور اس دوران وہ خوب پرجوش بھی نظر آئیں۔

    سشمیتا سین نے کیا ریمپ واک

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین پیلے رنگ کے لہنگے میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ کھلے ہوئے بال اور میک اپ نے ان کے لُک پر چار چاند لگادئیے ہیں۔ سشمیتا سین ریمپ پر شاندار انداز میں واک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔



    اپنی فٹنیس پر شروع کیا کام
    سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کے بعد اپنی فٹنیس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ یوگا کرتی نظر آئیں۔ وہ اوپن ایریا میں اسٹریچنگ  کرتی دکھائی دیں۔ سشمیتا نے کیپشن میں لکھا، ’وہیل آف لائف۔ میرے کارڈیالوجسٹ نے اجازت دے دی ہے۔ اسٹریچنگ شروع ہوچکی ہے۔ کیا مزیدار احساس ہے۔ یہ میری ہیپی ہولی ہے، آپ کی کیسی ہے؟ آپ لووں کو ڈھیر سارا پیار۔‘ سشمیتا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے صلاح لینے کے بعد یوگا کرنا شروع کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    سشمیتا سین کا ورک فرنٹ

    بتادیں کہ سشمیتا سین ’تالی‘ فلم میں نظر آئیں گی، جو مخنث گوری ساونت کی بائیو پک ہے۔ گزشتہ مرتبہ وہ آریا2 ویب سیریز میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کی شاندار ایکٹنگ کی خوب تعریف ہوئی۔ فینس بے صبری سے آریہ کے تیسرے سیزن کا انتظام کررہے ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو آریہ 3 سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سال 2023 میں اسٹریم ہوگی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: