ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی اس اداکارہ کا ہوگیا بریک اپ، جانیں کون ہیں سورا بھاسکر کے بوائے فرینڈ؟

ادا کارہ سورا بھاسکر کا پانچ سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد بریک اپ ہوگیا ہے۔ 2016 میں انہوں نے اپنے ریلیشن شپ کا اعلان کیا تھا۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس اداکارہ کا ہوگیا بریک اپ، جانیں کون ہیں سورا بھاسکر کے بوائے فرینڈ؟
سورا بھاسکر اور ہمانشور شرما کا بریک اپ۔

بالی ووڈ میں بنتے بگڑتے رشتوں کی کہانی اکثرسسنےکومل جاتی ہے، وہیں ان دنوں ایک بریک اپ زبردست سرخیوں میں ہے۔ ہم بات کررہے ہیں سورا بھاسکراوران کے مبینہ بوائے فرینڈ ہمانشو شرما کی۔ حال ہی میں خبریں آرہی ہیں کہ پانچ سال کے طویل ریلیشن شپ کے بعد دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ دونوں نے 2016 میں اپنے ریلیشن شپ کا اعلان کیا تھا۔ سورا بھاسکراپنے سوشل میڈیا پرکئی بارہمانشو کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی بھی نظرآئی ہیں۔ جانیں کون ہیں ہمانشو شرما اوراس بریک اپ کی کیاوجہ رہی۔


ممبئی کی ایک نامی میگزین کے مطابق سورا بھاسکر، ہمانشو شرما کو پانچ سال سے ڈیٹ کر رہی تھیں۔ اس رشتے کی شروعات آنند ایل رائے کی فلم 'تنو ویڈس منو' کے دوران ہوئی تھی۔ اس فلم میں دونوں ساتھ میں کام کرنے کے دوران پیارمیں پڑگئے تھے۔ طویل وقت تک ایک دوسرے کوڈیٹ کرنے کے بعد اب خبریں ہیں کہ دونوں الگ ہوگئے ہیں۔


سال 2016 میں سورا بھاسکرنے بتایا تھا کہ وہ ہمانشوکو ڈیٹ کررہی ہیں، لیکن شادی کو لے کرابھی کوئی پلان نہیں ہے۔ وہیں کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مستقبل کو لے کراختلاف کی وجہ سے سورا بھاسکراورہمانشو شرما الگ ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بریک اپ دونوں کے اتفاق سے ہوا ہے۔


swara bhaskar and himanshu sharma1

یہ دونوں کئی بارایک ساتھ چھٹیاں منانے بھی گئے ہیں۔ گزشتہ سال سورا بھاسکرنے ہمانشو کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی تھی۔ یہ تصویریوروپ میں چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی تھی۔ تصویرشیئرکرتے ہوئے سورا بھاسکرنے لکھا تھا 'جب آپ کی گرل فرینڈ آپ کو چھٹیوں کے لئے فورس کرتی ہے اورپھرآپ سیلفی کے لئے پوز دیتے ہیں۔

swara bhaskar and himanshu sharma2

#TortureByHoliday with #HimanshuSharma'.

ہمانشو شرما بالی ووڈ کے جانے مانے فلم رائٹراورپروڈیوسرہیں۔ انہیں اپنے کام کے لئےانٹرنیشنل فلم ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ وہ 'تنو ویڈس منو' سیریز میں رائٹرکے طورپرکام کرچکے ہیں۔ حالانکہ ابھی بریک اپ کی خبروں پرنہ توہمانشوشرما نے اورنہ ہی سورا بھاسکرنے کوئی ردعمل ظاہرکیا ہے۔

swara bhaskar and himanshu sharma3
First published: Jul 06, 2019 06:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading