உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Swara Bhasker Death Threat:سلمان خان کے بعد سورا بھاسکر کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی،لکھا’ویرساورکر کی توہین نہیں کریں گے برداشت‘

    اپنے بے باک بیانوں کے لئے مشہور اداکارہ سورا بھاسکر کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی۔

    اپنے بے باک بیانوں کے لئے مشہور اداکارہ سورا بھاسکر کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی۔

    Swara Bhasker Death Threat: اداکارہ سورا بھاسکر کو خط میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ خط ورسووا میں اداکارہ کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا تھا۔

    • Share this:
      Swara Bhasker Death Threat:بالی ووڈ سوپر اسٹارز کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سوارا بھاسکر(Swara Bhaskar) کو بھی ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سورا نے فوری طور پر مقامی پولیس کے پاس جا کر شکایت درج کرائی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سلمان خان(Salman Khan) اور ان کے والد سلیم خان(Saleem Khan) کو بھی ایسا ہی دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔

      پولیس نے شروع کی معاملے کی جانچ
      اداکارہ سورا بھاسکر کو خط میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ خط ورسووا میں اداکارہ کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ خط موصول ہونے کے بعد سوارا بھاسکر نے دو دن قبل ورسووا پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہا، ’شکایت کی بنیاد پر، ہم نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک ناقابل شناخت جرم درج کیا ہے،‘ عہدیدار نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے۔ ہندی میں لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کے نوجوان ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Famous Mother:ماں کے طور پر ریکھا نے نبھائے ہیں کئی یادگار کردار

      یہ بھی پڑھیں:
      Film Based On History:کے آصف کی کرشمہ تھی’مغل اعظم‘،بدل دی تھی ہندوستانی سینما کی تاریخ

      اسپیڈ پوسٹ سے آیا دھمکی بھرا خط
      دراصل، سورا بھاسکر کو موصول ہونے والا یہ دھمکی آمیز خط ان کی نجی رہائش گاہ پر اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے آیا ہے۔ تاہم، ابھی تک سوارا کو ملنے والی اس دھمکی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ماضی میں ویر ساورکر کے بارے میں سوارا بھاسکر کے متنازعہ بیانات اس فعل کے لیے ذمہ دار ہیں۔ خیال رہے کہ سوارا بھاسکر اپنے بے باک بیانات کے لیے کافی جانی جاتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: