اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عدنان سامی کو پدم شری ملنے پر بھڑک گئیں سورا بھاسکر، کہا- ہم پر لاٹھی چلاؤ، چپل مارو اور...

    سورا بھاسکر نے عدنان سامی پر تنقید کی۔

    سورا بھاسکر نے عدنان سامی پر تنقید کی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر (Swara bhasker) شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے خلاف اندور میں منعقدہ ریلی میں پہنچی تھیں۔ عدنان سامی (Adnan Sami) کو اس سال پدم شری اعزازسےسرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    • Share this:
    اندور: پاکستانی نژاد کے ہندوستانی گلوکار عدنان سامی کو پدم شری اعزاز دیئے جانے کے اعلان کو لے کر بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے اتوار کو نشانہ سادھا۔ سورا بھاسکر نےشہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں اندور میں منعقدہ ایک ریلی میں شرکت کی۔ یہاں انہوں نے کہا، 'اس ملک میں پناہ گزینوں کو شہریت دینے اور دراندازوں کو پکڑنے کا قانونی عمل پہلے سے وجود میں ہے۔ آپ نے (حکومت) اسی عمل کے تحت عدنان سامی کو ہندوستانی شہریت دے دی اور اب انہیں پدم شری کے لئے بھی منتخب کیا۔

    سورا بھاسکر نے شہر کی ایک سماجی تنظیم کی طرف سے منعقدہ 'آئین بچاؤ، ملک بچاؤ' ریلی میں کہا، 'آپ ہمیں (سی اے اے مخالف احتجاج کرنے والا) گالیاں دو، ہم پرلاٹھیاں چلاؤ، ہمیں چپل مارو، ہم پرآنسو گیس کے گولے چھوڑو اور ایک پاکستان کو پدم شری دے دو۔ یہ لوگ ہمیں ٹکڑے ٹکڑے گروہ کا رکن اور اینٹی نیشنل اور پتہ نہیں کیا کیا بتاتے رہتے ہیں'۔

    اندور میں منعقدہ ریلی میں شامل ہوئیں بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر۔ تصویر: انسٹا گرام
    اندور میں منعقدہ ریلی میں شامل ہوئیں بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر۔ تصویر: انسٹا گرام


    بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے سی اے اے کی مخالفت میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں الزام لگایا کہ یہ قانون بنا کر آئین کے ساتھ بڑی غداری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، 'سی اے اے اور قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کے بارے میں یہ بات کہی جارہی ہے کہ ملک میں درانداز گھس گئے ہیں، لیکن یہ درانداز ہمیں نظر کیوں نہیں آرہے ہیں۔ سورا بھاسکر نے کہا، 'پریشانی یہ ہے کہ درانداز حکومت کے دماغ میں گھس گئے ہیں، کیونکہ حکومت کو پاکستان سے یکطرفہ پیار ہوگیا ہے۔ انہیں ہرجگہ پاکستانی دکھائی پڑ رہے ہیں۔ میری نانی جتنی بار ہنومان چالیسا نہیں پڑھتی تھیں، اس سے زیادہ تو یہ حکومت پاکستان کا نام جپتی رہتی ہے'۔

    عدنان سامی کو اس سال پدم شری اعزاز دینے کااعلان کیا گیا ہے۔ تصویر: یوٹیوب
    عدنان سامی کو اس سال پدم شری اعزاز دینے کااعلان کیا گیا ہے۔ تصویر: یوٹیوب


    بالی ووڈ اداکارہ نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کا نام لئے بغیر کہا، 'ناگپور میں بیٹھ کر یہ لوگ نفرت کا نشہ، نفرت کی سیاست اور نفرت کی تجارت کررہے ہیں'۔ سورا بھاسکر نے کہا، 1947 میں ملک کی تقسیم کے بعد پاکستان نے ایک مذہبی ملک بنایا تھا، لیکن ہم اس بات پر قائم رہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک بنے گا اور ہمارے ملک میں شہریت اور مذہب کا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا'۔ انہوں نے کہا، 'پاکستان کے بانی محمد علی جناح کو گزرے کو عرصہ ہوگیا، لیکن کون ہیں یہ جناح کے عاشق، جو ملک کو مذہب کے نام پر دوبارہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں'؟

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: