உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’اس کا مطلب یہ نہیں وہ قاتل ہے۔۔۔‘سشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کرتے ہوئےسورا بھاسکر نے کرن جوہر کے لئے کہی یہ بات

    سشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کرتے ہوئےسورا بھاسکر نے کرن جوہر کے لئے کہی یہ بات

    سشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کرتے ہوئےسورا بھاسکر نے کرن جوہر کے لئے کہی یہ بات

    Swara Bhasker On Karan Johar: سورا بھاسکر کی فلم ’جہاں چار یار‘ تھیٹر میں دستک دے چکی ہے۔ سورا کی فلم جہاں چار یار 16 ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ سورا نے اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Aurangabad
    • Share this:
      Swara Bhasker On Karan Johar: ہندی سینما کے آنجہانی ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد کافی ہنگامہ مچا تھا۔ سال 2020 میں سشانت کی موت کے بعد سوشل میڈی اپر ایک بڑے طبقے کی جانب سے بالی ووڈ کے کئی فلمی ستاروں کو ٹارگیٹ کیا گیا۔ اس معاملے میں فلم میکر کرن جوہر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس درمیان اداکارہ سورا بھاسکر نے کرن جوہر کے بارے میں بیان دیا ہے۔ سورا کے مطابق اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ قاتل ہے۔

      سشانت کو لے کر سورا نے کرن کے لئے کہی یہ بات
      سورا بھاسکر نے کنیکٹ ایف ایم کناڈا کو دئیے ایک انٹرویو میں کہا کہ سال 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ایک بڑے طبقے کی جانب سے فلم میکر کرن جوہر پر سوشل میڈیا پر حملہ کیا گیا تھا۔ آپ کو کرن جوہر کی فلم گھٹیا لگ سکتی ہے۔ ان کے نظریے سے دقت ہوسکتی ہے، آپ صاف الفاظ میں کہہ سکتے ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ ان کا نا پسند کرنے کے لئے آپ کے پاس کئی مدعے ہیں لیکن آپ کی پسند ناپسند کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ شخص قاتل ہے۔ اس کے علاوہ سورا بھاسکر نے بالی ووڈ فلم کے بائیکاٹ کو لے کر بھی اپنی رائے رکھی ہے۔ سورا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈر کا ماحول ہے۔ معلوم ہو کہ اپنے بے باک انداز کے لئے سورا بھاسکر کافی جانی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی اکثر اپنے بیانوں کو لے کر سورا بھاسکر کا نام چرچا کا موضوع بنتا رہتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shefali Shahنے یاد کیا اپنا بچپن، بتایا کیسے 4 لوگوں کے ساتھ رہتی تھی ایک چھوٹی ’کھولی‘میں

      یہ بھی پڑھیں:
      ’تمہارا کرئیر تباہ ہوجائے گا‘ایسے طعنوں سے بھی نہیں گھبرائی تھیںKareena Kapoor

      ریلیز ہوئی سورا بھاسکر کی یہ فلم
      سورا بھاسکر کی فلم ’جہاں چار یار‘ تھیٹر میں دستک دے چکی ہے۔ سورا کی فلم جہاں چار یار 16 ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ سورا نے اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔ اس فلم میں چار خواتین سہلیوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ فلم میں سورا بھاسکر کے علاوہ مشہور اداکارہ پوجا چوپڑا، شیکھا تلسانیا اور مہر وج جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: