Swayamvar:۔ 44 سال کے میکا سنگھ کو ہے ایسے ہمسفر کی تلاش، 20 سال میں ٹھکرا چکے ہیں 150 رشتے
Swayamvar:۔ 44 سال کے میکا سنگھ کو ہے ایسے ہمسفر کی تلاش، 20 سال میں ٹھکرا چکے ہیں 150 رشتے ۔ فائل فوٹو ۔
Swayamvar Mika Di Vohti: میکا سنگھ ایک ریئلٹی شو 'سویمبر میکا دی ووٹی' میں اپنے ساتھی کو تلاش کرنے جا رہے ہیں۔ میکا اپنے خوابوں کی ایسی شہزادی کی تلاش میں ہیں، جس کا وہ گزشتہ 20 سالوں سے انتظار کر رہے ہیں ۔
نئی دہلی : میکا سنگھ ان دنوں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس کی وجہ کوئی نیا گانا یا تنازعہ نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ گلوکار ایک ریئلٹی شو 'سویمبر میکا دی ووٹی' میں اپنے ساتھی کو تلاش کرنے جا رہے ہیں۔ میکا اپنے خوابوں کی ایسی شہزادی کی تلاش میں ہیں، جس کا وہ گزشتہ 20 سالوں سے انتظار کر رہے ہیں ۔ اگر میکا کی بات کی جائے تو انہیں 10 سال پہلے بھی اس شو کا آفر ملا تھا، لیکن اس وقت انہوں نے انکار کر دیا تھا لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ اس شو سے وہ حسینہ مل جائے گی، جس کے ساتھ وہ پوری زندگی گزار سکتے ہیں ۔
میکا سنگھ نے ایک چیٹ شو میں بتایا کہ سبھی لوگ ایسا سویمبر کرنا چاہتے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اتنے سالوں بعد بھی مجھے ایسا آفر ملا ہے۔ پہلے میں اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ میں پچھلے 20 سالوں میں تقریباً 100-150 رشتوں کو ٹھکرا چکا ہوں، کیونکہ میرا کام میرے لیے بہت ضروری تھا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے صرف لڑکیوں کے ساتھ پارٹی کرنا اور گھومنا پسند ہے، یہی وجہ رہی شادی نہیں کرنے کی ۔
میکا سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میری فیملی میں آج تک میری اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ میں دلیر پاجی کو اپنی کوئی گرل فرینڈ کو دکھا سکوں، ہمارے یہاں یہ سسٹم نہیں ہے، وہ عزت رہتی ہے ۔ آخر کار جب یہ آفر آیا تو دلیر پاجی نے کہا کہ کرلو، کیا پتہ کوئی مل جائے، ویسے بھی تم ہماری بات نہیں سن رہے ہو؟ میری عمر 44 سال ہے، بہتر ہے کہ میں یا تو اکیلا رہوں یا اب شادی کرلوں۔ میکا سے پوچھا گیا کہ وہ کیسی لڑکی چاہتے ہیں تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈراسٹینڈنگ ہونی چاہئے۔ لڑکیاں جانتی ہیں کہ انہیں کیا چاہئے ، جیسی انڈراسٹینڈنگ وہ چاہتی ہیں ویسی ہی مجھے بھی چاہئے ۔
میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ میں شادی کے ساتھ پیار بھی تلاش کررہا ہوں، محبت ہوگی تب ہی شادی ہوگی، محبت اندھی ہوتی ہے ۔ محبت ایک سیکنڈ میں ہو جاتی ہے اور کئی بار ہوتی ہی نہیں ہے ، میں شو کے آخر تک پیار تلاش کرلوں گا، پھر شادی بھی کر لوں گا۔ ہوسکتا ہے کہ آخری ایپی سوڈ تک شادی نہ ہوپائے، لیکن ایک امکان تو ہے ہی ۔ لوگ تو اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں، لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ میری تو زندگی کے ہر لمحہ کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ میری خوشی کے ہر لمحہ کو پوری دنیا دیکھ رہی ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔