Swayamvar Mika Di Vohti میں آئی ایک لڑکی نے میکا سنگھ کو کیا حیران، دیکھئے دلچسپ ویڈیو
Swayamvar Mika Di Vohti میں آئی ایک لڑکی نے میکا سنگھ کو کیا حیران، دیکھئے دلچسپ ویڈیو (Instagram @mikasingh)
Swayamvar Mika Di Vohti : میکا سنگھ کا آنے والا شو 'مکا دی ووٹی' ان دنوں زبردست موضوع بحث ہے۔ اب شو شروع ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور میکا کے فینس یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں کہ میکا کس کو اپنی دلہن بنائیں گے ۔
اپنے پنجابی گانوں پر لوگوں کو تھرکنے پر مجبور کرنے والے مشہور گلوکار میکا سنگھ سویمبر رچانے جا رہے ہیں۔ پچھلے ایک مہینے سے سوشل میڈیا پر ان کے سویمبر کو لے کر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ میکا سنگھ کا آنے والا شو 'مکا دی ووٹی' ان دنوں زبردست موضوع بحث ہے۔ اب شو شروع ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور میکا کے فینس یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں کہ میکا کس کو اپنی دلہن بنائیں گے ۔
میکا سنگھ جودھپور میں اپنا سویمبر رچائیں گے۔ اس دوران شو سے متعلق کچھ پروموز اسٹار بھارت کے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر لگاتار شیئر کئے جارہے ہیں، جس میں میکا اپنے شو کو لے کر کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ اس دوران شو سے متعلق ایک اور نیا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک لڑکی میکا کو دیکھ کر میکا سے زیادہ پرجوش نظر آرہی ہے۔ لڑکی اتنی پرجوش ہے کہ اسے دیکھ کر میکا بھی گھبرا جاتے ہیں اور اس کو کنٹرول کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلیک ڈریس میں ایک لڑکی ہاتھ میں پلیٹ لئے اسٹیج میں آتی ہے۔ لڑکی اسٹیج پر آنے کے بعد کافی پرجوش ہو جاتی ہے، جس کو دیکھ کر کہ میکا اس کو رکنے کا اشارہ کرتے ہیں ۔ اس کے بعد لڑکی اسٹیج پر آتے ہی میکا کو کر لیتی ہے اور ساتھ ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر "آئی لو یو میکا" بھی بول دیتی ہے۔ اس کا جوش دیکھ کر میکا سنگھ چونک جاتے ہیں اور کہتے ہیں 'کنٹرول جی کنٹرول...' اس پر لڑکی کہتی ہے "نہیں ہوتا (کنٹرول)"۔
ویسے آپ کو بتادیں کہ میکا کے اس فین کا نام بشریٰ ہے جو میکا کو دیکھ کر کافی خوش نظر آرہی ہے ۔ خیال رہے کہ سویمبر 'مکا دی ووٹی' 19 جون سے آن ایئر ہونے جا رہا ہے، جو رات 8 بجے سے اسٹار بھارت ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔