Mika Di Vohti: میکا سنگھ نے اپنی ہونے والی دلہن کیلئے خریدا 7 کروڑو کا ڈائمنڈ سیٹ! بتائی یہ وجہ
Mika Di Vohti: میکا سنگھ نے اپنی ہونے والی دلہن کیلئے خریدا 7 کروڑو کا ڈائمنڈ سیٹ! بتائی یہ وجہ
Mika Di Vohti: مشہور گلوکار میکا سنگھ ان دنوں اپنے ریئلٹی شو سویمبر 'مکا دی ووٹی' کے حوالے سے زیر بحث ہیں، جس میں وہ اپنے لیے ہمسفر کی تلاش کرتے نظر آئیں گے۔
ممبئی: مشہور گلوکار میکا سنگھ ان دنوں اپنے ریئلٹی شو سویمبر 'مکا دی ووٹی' کے حوالے سے زیر بحث ہیں، جس میں وہ اپنے لیے ہمسفر کی تلاش کرتے نظر آئیں گے۔ گلوکار اب نیشنل ٹیلی ویژن پر شادی کے لیے تیار ہیں، اس کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ میکا سنگھ کے سویمبر میں کشمیر سے کنیا کماری تک کی حسینائیں نظر آئیں گی۔ میکا سنگھ اپنے منفرد اور مہنگے شوق کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے اپنی ہونے والی دلہن کے لیے ایک انتہائی مہنگا تحفہ بھی خرید لیا ہے۔ سویمبر میکا دی ووٹی کے اختتام پر جس کو بھی میکا اپنی دلہن کے طور پر منتخب کریں گے، انہیں 7 کروڑ مالیت کے ہیروں کے ہار سے سجایا جائے گا۔
میکا سنگھ اپنی دلہن کو مہنگے ہیرے کا سیٹ تحفے کے طور پر دینا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ میکا خود پرتعیش زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹنر بھی انہی کی طرح کوئن کی زندگی گزارے۔ یہ اپنی ہونے والی دلہن کے تئیں میکا کی جانب سے سب سے پیارا اور مہنگا اشارہ ہے ۔ وہ اپنی ہونے والی دلہن کو اس طرح تیار کرنا چاہتے ہیں ، جس میں ایک غیر ملکی ہیرے کا سیٹ ہے، جس کی قیمت سات کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
میکا سنگھ نے خود ہمسفر تلاش کرنے کی طرف قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹار بھارت پر 'سویمبر - میکا دی ووٹی' اس بات کو یقینی بنانے کا ان کا طریقہ ہے کہ انہیں اپنا بہترین میچ مل جائے ۔
میکا سنگھ اپنی 'ووٹی' میں اپنے ہمسفر کو تلاش کرنے کے لیے خود کو پوری طرح سے تیار کر رہے ہیں۔ شو اپنے آغاز کے آخری مراحل میں ہے اور فینس ان تمام رومانٹک طریقوں کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جن میں میکا اور ان کی ہونے والی دلہنیں ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔