உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رپورٹر پر پھوٹاTaapsee Pannuکا غصہ،بھری محفل میں کہا-’چلاؤ مت، پھر بولیں گے ایکٹر کو تمیز نہیں‘

    رپورٹر پر پھوٹاTaapsee Pannuکا غصہ،بھری محفل میں کہا-’چلاؤ مت، پھر بولیں گے ایکٹر کو تمیز نہیں‘

    رپورٹر پر پھوٹاTaapsee Pannuکا غصہ،بھری محفل میں کہا-’چلاؤ مت، پھر بولیں گے ایکٹر کو تمیز نہیں‘

    Taapsee Pannu Blast On Reporter Video: ریڈ کارپیٹ پر میڈیا انٹرایکشن کے دوران جب ان کی فلم دوبارہ کو ملے منفی کمنٹ پر رپورٹر نے ان سے سوال کیا تو تاپسی بھڑک گئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Osmanabad | Hyderabad
    • Share this:
      Taapsee Pannu Blast On Reporter Video: تاپسی پنو کا شمار بالی ووڈ کی بے باک اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ ہر مدعے پر جہاں اداکارہ اپنے خیالات ظاہر کرتی ہیں تو وہیں میڈیا کو بھی جواب دینے سے وہ پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ ایک بار پھر سے رپورٹر پر ان کا غسہ پھوٹ پڑا ہے۔ رپورٹر نے کچھ ایسا تاپسی پنو سے پوچھ لیا جس سے اداکارہ کا پارہ چڑھ گیا۔ بس پھر کیا تھا بھری محفل میں تاپسی نے اس رپورٹر کو کھری کھری سنادی اور پھر بحث ہونے لگی کہ آخر تاپسی کو غصہ کیوں آتا ہے۔

      تاپسی پنو کو کیوں آیا غصہ؟
      پہلے بتادیں کہ تاپسی کو غصہ کیوں آیا؟ دراصل، تاپسی نے او ٹی ٹی ایوارڈس 2022 میں شرکت کی۔ ریڈ کارپیٹ پر میڈیا انٹرایکشن کے دوران جب ان کی فلم دوبارہ کو ملے منفی کمنٹ پر رپورٹر نے ان سے سوال کیا تو تاپسی بھڑک گئیں۔ اداکارہ نے رپورٹر سے کہا کہ سوال پوچھنے سے پہلے وہ اپنا ہوم ورک کرکے آئیں۔ تاپسی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہورہا ہے۔

      نیگیٹیو مہم پر تاپسی نے کیا کہا؟
      ایونٹ میں ایک رپورٹر نے ان کی فلم دوبارہ کو لے کر چلی منفی مہم پر سوال کیا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے تاپسی فوراً بول پڑیں، ’کس فلم کے خلاف نہیں چلایا گیا نیگیٹیو کمپین‘۔ آپ میری بات کا جواب دیجیے۔ میں آپ کے سوال کا جواب دے دوں گی۔ کون سی فلم کے خلاف منفی مہم نہیں چلائی گئی۔ پھر رپورٹر نے کہا کہ کریٹیکس نے بھی آپ کی فلم کے خلاف منفی باتیں کہی تھیں۔ منفی مہم چلائی تھی۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Hindustan Times (@hindustantimes)





      یہ بھی پڑھیں:
      Kangna Ranautنے اٹھایا تھا’براہمستر‘کی کمائی پر سوال، اب کنال کامرا نے اس طرح کیا طنز

      یہ بھی پڑھیں:
      Arshi Khan نے جب مقبولیت کے لئے اُچھالی تھی خاندان کی عزت، والدین نے لیا تھا یہ ایکشن

      رپورٹر کی یہ باتیں سن کر تاپسی پنوں نے کہا، 'سوال پوچھنے سے پہلے ایک بار کچھ ہوم ورک کر لیں۔ اگلی بار تحقیق کرنے کے بعد ہی مجھ سے سوالات پوچھیں۔ پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ اداکاروں کے اخلاق اچھے نہیں ہوتے۔ چلاومت۔' بتادیں کہ تاپسی پنو کو فلم 'حسین دلروبا' کے لیے او ٹی ٹی پلے ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: