உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’تمیز سے بات کرئیے۔مجھ پر کیوں چلا رہے ہو‘پیپرازی پر بھڑکیTaapsee Pannu، فوٹوگرافر نے بھی دیا کرارا جواب

    پیپرازیوں پر بھڑک گئیں تاپسی پنو۔

    پیپرازیوں پر بھڑک گئیں تاپسی پنو۔

    Taapsee Pannu Paparazzi Argument: فوٹوگرافر کی بات سن کر تاپسی کہتی ہیں، "مجھ سے آپ ڈھنگ سے بات کریں۔ میں اپنا کام کر رہی ہوں۔ میں اسی وقت آئی ہوں جس وقت مجھے بلایا گیا تھا۔ تم مجھ سے شائستگی سے بات کرو۔ اس وقت کیمرہ صرف میری طرف ہے، اس لیے صرف میرا پوائنٹ نظر آرہا ہے۔

    • Share this:
      Taapsee Pannu Paparazzi Argument: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو انڈسٹری کی سب سے بنداس اور بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ تاپسی کو جو بھی کہنا ہے، وہ ڈنکے کی چوٹ پر بولتی ہیں اور بحث کرنے سے بھی باز نہیں آتیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہوا کہ تاپسی کا پاپرازی سے جھگڑا ہو گیا۔ تاپسی پاپرازی پر بھڑک گئیں اور بولنے لگیں کہ وہ لوگ ان پر کیوں چیخ رہے ہیں۔ اس کے بعد فوٹوگرافرز بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے بھی اداکارہ کو کرارا جواب دیا۔

      کیا ہے پورا معاملہ۔۔۔
      دراصل، تاپسی پنو اپنی آنے والی فلم 'دوبارہ' کی تشہیر کر رہی ہیں۔ جو 19 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں تاپسی ممبئی کے ایک ہوٹل پہنچی جہاں ان کا پاپرازی سے جھگڑا ہوگیا۔ اس پوری بحث کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ تاپسی کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

      پاپرازی سے ہوئی بحث۔۔۔
      ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی تاپسی ہوٹل پہنچتی ہیں، پاپرازی ان کی تصویر کلک کرنے کے لیے ان کے پیچھے بھاگتے ہیں اور انہیں مسلسل رکنے کو کہتے ہیں، لیکن تاپسی نہیں رکتی ہیں۔ آگے بڑھ کر اداکارہ ایک جگہ رک جاتی ہے اور کہتی ہے کہ مجھے کیوں ڈانٹ رہے ہو؟ اس میں میری کیا غلطی ہے؟ تم مجھ سے شائستگی سے بات کرو۔'اس پر فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے آپ سے شائستگی سے بات کی ہے۔ ہم 4:30 بجے سے ​​آپ کے لیے کھڑے ہیں۔"



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ABP News (@abpnewstv)





      یہ بھی پڑھیں:
      Anushka Sharma:تصویرشیئرکرکے انوشکا شرما نے دکھائی اپنی محنت،کہا-اگردکھایا نہیں تو کیاکیا

      یہ بھی پڑھیں:
      جب امریتا سنگھ سے طلاق کے بعدSaif Ali Khanنے کہا تھا-’میں شاہ رخ خان نہیں ہوں‘جانیے تفصیل

      فوٹوگرافر کی بات سن کر تاپسی کہتی ہیں، "مجھ سے آپ ڈھنگ سے بات کریں۔ میں اپنا کام کر رہی ہوں۔ میں اسی وقت آئی ہوں جس وقت مجھے بلایا گیا تھا۔ تم مجھ سے شائستگی سے بات کرو۔ اس وقت کیمرہ صرف میری طرف ہے، اس لیے صرف میرا پوائنٹ نظر آرہا ہے۔ اگر کیمرہ آپ کی طرف ہوتا تو آپ کو معلوم ہوتا کہ آپ مجھ سے کیسی بات کر رہے ہوں۔” ویڈیو کے آخر میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تاپسی کہتی ہیں، "آپ لوگ ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں، اداکار ہی غلط ہوتا ہے، کھینچو فوٹو ۔"
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: