ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تاپسی پنو کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرتے ہوئے ہرش وردھن کے ساتھ بار بار ہوا کچھ ایسا، ویڈیو ہوگیا وائرل

ویڈیو میں تاپسی، ہرش وردھ کے ساتھ انٹیمیت سین کی شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں

  • Share this:
تاپسی پنو کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرتے ہوئے ہرش وردھن کے ساتھ بار بار ہوا کچھ ایسا، ویڈیو ہوگیا وائرل
ویڈیو میں تاپسی، ہرش وردھ کے ساتھ انٹیمیت سین کی شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں

تاپسی پنو کی فل دو جولائی کو نیٹ فلکس (Haseen Dillruba) پر رلیز ہوئی تھی۔ فلم میں وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے بھی ہیں۔ فلم کے رلیز کے بعد سے ہی تاپسی ایک۔ایک کرکے بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے اداکارہ ایک ویڈیو کو لیکر ٹرول بھی ہوئی تھیں۔ 


حال ہی میں تاپسی کے اس بی ہائنڈ دا سین والے ویڈیو حسین دل ربا (Haseen Dillruba) کے سیٹ پر کی گئی مستی کو دکھایا گیا ہے۔ ایک طرف جہاں وکرانت میس تاپسی کی تعریف پر اپنا سر دبوانے کیلئے کہہ رہے ہیں وہیں دوسری طرف تاپسی ہرش وردھن کو انٹیمیٹ سین کے دوران گدگداتی نظر آرہی ہیں۔ سیٹ پر بھر پور مستی کا ماحول ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کر تاپسی نے لکھا کہ آپ کو جتنا مزہ اس فلم کو دیکھتے ہوئے آئے گا اس سے زیادہ ہمین اسے شوٹ کرنے میں آیا۔ 


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)






ویڈیو میں تاپسی، ہرش وردھ کے ساتھ انٹیمیت سین کی شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں لیکن دونوں میں سے کوئی بھی سیدھا چہرہ نہیں رکھتا جس پر ڈائریکٹر تاپسی سے اس کے کان میں کچھ کہنے کو کہتے ہیں پھر راپسی ہرش وردھن کے کان میں کچھ ایسا کہتی ہیں جس سے ہرش وردھن اپنی ہنسی نہیں روک پاتے اور وہ دوسرے کیمرے میں دیکھ کر ہنسنے لگتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے کی نئی فلم حسین دلربا ہندی پلپ تھریلر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ تینوں سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی ہاٹ فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔ اسی دوران اداکارہ تاپسی پنو نے کہا کہ بڑے ہونے کے بعد گھر میں اس وقت عجیب سی بے چینی ہوجاتی تھی ، جب اہل خانہ کے ساتھ فلم دیکھتے وقت کوئی انٹیمیٹ سین دکھائی دیتا تھا ۔

اداکارہ نے انٹریو کے دوران آر جے سدھارتھ کینن کو بتایا کہ والد زیادہ تر انگریزی ایکشن فلمیں دیکھتے تھے ۔ ہمارے پاس صرف ایک ٹی وی تھا ، اس لئے اگر والد دیکھنا شروع کردیتے تو ہمارے پاس وہی فلم دیکھنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا ۔

اداکارہ کے مطابق ہم فلموں کو دیکھنے کیلئے باہر نہیں جاتے تھے ۔ فلموں میں لو میکنگ یا انٹیمیٹ سین کا ہونا عام بات ہے ، لیکن یہ اس وقت بہت عجیب ہوجاتا ہے جب آپ کی نو عمر بیٹی آپ کے بغل میں بیٹھ کر فلم دیکھ رہی ہو ۔انہوں نے تایا کہ ان کیلئے اس عجیب و غریب طریقہ سے دھیان ۔ہٹانے کا بہت واضح طریقہ تھا کہ اچانک پانی لینے چلے جانا یا چینل بدل دینا ۔ ایسا میرے ساتھ ہوا ہے ، لیکن ایسا نہیں جیسے کسی نے پکڑا ہو ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 29, 2021 09:24 AM IST