உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طاہر راج بھسین خود کو مانتے ہیں ’Kisser‘ نمبر 2، کہا-’عمران ہاشمی آن اسکرین کسنگ کے ماسٹر‘

    طاہر راج بھسین (تصویر:Instagram @tahirrajbhasin)

    طاہر راج بھسین (تصویر:Instagram @tahirrajbhasin)

    ارتھ1983، پھر تیری کہانی یاد آئی 1993، اور وہ لمحے2006، کے بعد رنجش ہی سہی مہیش بھٹ اور پروین بابی کے ریلیشن شپ پر بنا چوتھا پروجیکٹ ہے۔ پہلی تین فلمیں ہیں جب کہ رنجش ہی سہی، ایک ویب سیریز ہے جو اب ووٹ سیلیکٹ پر ہے۔

    • Share this:
      فلم ’83‘ میں سنیل گاوسکر کا کردار نبھانے کے بعد طاہر راج بھسین نیٹ فلکس سیریا ’یہ کالی کالی آنکھیں‘ (Yeh Kaali Kaali Ankhein) میں نظر آئے ہیں۔ یہ سیریز حال ہی میں اسٹریم ہوئی ہے۔ اس میں شویتا تریپاٹی اور آنچل سنگھ کے ساتھ وہ لیڈ رول میں ہیں۔ فلم میں سوربھ شکلا بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ نیٹ فلکس کا یہ شو بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو سلامی بھی دیتا ہے۔ طاہر نے اس فلم میں رومینٹک ہیرو کے طو رپر پہلی مرتبہ لیڈ رول ادا کیا ہے۔ اس میں اُن کی ایکٹنگ اور کردار کی کافی تعریف کی جارہی ہے اور اچھے ریویوز بھی مل رہے ہیں۔

      طاہر راج بھسین (Tahi Raj Bhasin Kissing Scene) سیریز میں کئی کسنگ سین بھی دئیے ہیں۔ اب انہون نے کسنگ سین کو کرنے پر ری ایکشن دیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کو دئیے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ آن اسکرین کسنگ میں کون سا ایکٹر ماسٹر ہے۔ریاپڈ فائر راونڈ کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’مجھے لگتا ہے۔۔۔ عمران ہاشمی، ان کے علاوہ میرے پاس کوئی اور مثال نہیں ہے۔‘‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tahir Raj Bhasin (@tahirrajbhasin)





      عمران ہاشمی کے بعد خود کو Kisser مانتے ہیں طاہر
      طاہر راج بھسین نے آگے مذاق میں کہا، ’’یہ کالی کالی آنکھیں‘ کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ عمران ہاشمی کے بعد شائد میں۔‘‘ اس سیریز کے بعد طاہر ’رنجش ہی سہی‘ میں نظر آئے ہیں۔ اس سیریز میں بھی انہوں نے دمدار ایکٹنگ کی ہے۔ سیریز کی کہانی مشہور فلم میکر مہیش بھٹ اور ایکٹریس پروین بابی سے اُن کے ریلیشن شپ پر مبنی ہے۔

      ’رنجش ہی سہی‘ میں مہیش بھٹ کا کردار
      ارتھ1983، پھر تیری کہانی یاد آئی 1993، اور وہ لمحے2006، کے بعد رنجش ہی سہی مہیش بھٹ اور پروین بابی کے ریلیشن شپ پر بنا چوتھا پروجیکٹ ہے۔ پہلی تین فلمیں ہیں جب کہ رنجش ہی سہی، ایک ویب سیریز ہے جو اب ووٹ سیلیکٹ پر ہے۔ طاہر راج بھسین نے ایک جدوجہد کررہے فلم پروڈیوسر کا رول نبھایا ہے، جب کہ امالہ پال نے سیزوفرینک ایکٹریس کا کردار، امرتا پوری بیوی کے کردار اور زرینہ وہاب نے ماں کے کردار نبھائے ہیں۔

      ’لوپ لپیٹا‘ میں تاپسی کے ساتھ آئیں گے نظر
      بات کریں ورک فرنٹ کی، تو طاہر راج بھسین اب ’لوپ لپیٹا‘ کے لئے تیار ہیں۔ فلم میں اُن کے مدمقابل تاپسی پنو ہیں۔ فلم کا حال ہی میں ٹریلر آیا ہے، جسے شائقین نے خوب پسند بھی کیا ہے۔ فلم جرمن کلاسک رن لولا رن، کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ فلم 4 فروری 2022 کو نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: