உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    والد سیف کی طرح بیٹے تیمور کو بھی ہے گھڑسواری کا شوق، دیکھیے ننھے نواب کا Royal انداز

    اپنے والد کی گود میں بیٹھ کر گھڑسواری کرتے تیمور۔ (فائل فوٹو)

    اپنے والد کی گود میں بیٹھ کر گھڑسواری کرتے تیمور۔ (فائل فوٹو)

    سیف نے اپنے لاڈلے کو اپنے شاہی شوق بچپن میں ہی سکھائے ہیں۔ جہاں چھوٹے بچے گھوڑے کو دیکھ کر رونے لگتے ہیں وہیں تیمور علی خان اعتماد کے ساتھ گھوڑے پر سواری کرتے نظر آتے ہیں۔

    • Share this:
      پٹودی خاندان میں پیدا ہونے والے سیف علی خان کو بچپن سے ہی گھڑ سواری کا بہت شوق ہے۔ آپ نے انہیں کئی بار گھوڑے پر سوار ہوتے دیکھا ہوگا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تیمور کو بھی گھوڑے پر سوار دیکھا گیا ہے۔ کپور خاندان اور خان خاندان کے چہیتے تیمور کے شوق بچپن سے ہی شاہی رہے ہیں اور ہمیں صبا پٹودی کے انسٹاگرام پروفائل میں ایک بار پھر اس کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ حال ہی میں خالہ صبا پٹودی نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر تیمور کی گھوڑے پر سوار ہونے کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں تیمور علی خان کا رعب قابل دید ہے۔

      چھوٹے ہاتھوں سے تیمور گھوڑے کو پکارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اپنے انسٹاگرام پروفائل پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا نے کیپشن میں لکھا کہ میرا چیمپئن، میں گھوڑے پر اتنی اعتماد سے کبھی نہیں بیٹھ سکتی۔ ماشاء اللہ آپ بہت باصلاحیت ہیں۔ میں نے اس تصویر کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Saba (@sabapataudi)





      جب سے صبا پٹودی نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے تب سے مداح تیمور کی اس تصویر پر لائکس اور تبصروں کی بارش کر رہے ہیں اور مسلسل اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی نے ماشاءاللہ لکھتے ہوے کہا، واہ چھوٹے نواب توسی چھا گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کون بنا Lock Upp کا فالتو ممبر،’ججمنٹ نائٹ‘ پر کنگنا کے سامنے ہوگا فیصلہ

      یہ بھی پڑھیں:
      جبSaif Ali Khan کی سابقہ بیوی امریتا کی کرینہ کپور نے کی تھی تعریف، کہی تھی یہ بات
      سیف نے اپنے لاڈلے کو اپنے شاہی شوق بچپن میں ہی سکھائے ہیں۔ جہاں چھوٹے بچے گھوڑے کو دیکھ کر رونے لگتے ہیں وہیں تیمور علی خان اعتماد کے ساتھ گھوڑے پر سواری کرتے نظر آتے ہیں۔ بچپن سے ہی لائم لائٹ کا حصہ رہنے والے تیمور شاہی زندگی کے عادی ہو چکے ہیں۔ گھر سے نکلتے وقت جب بھی تیمور میڈیا کے کیمرے میں قید ہوتے ہے تو فوراً وائرل ہوجاتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: