ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حاملہ ماں کرینہ کپور خان کے ساتھ جا رہے تھے بیٹے تیمور، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ چیخ پڑے: جانیں کیوں

کچھ دن پہلے ہی کرینہ کپور خان نے سیف کے ساتھ ابراہیم علی خان اور تیمور کی تصویر پوسٹ کی تھی۔ تیمور چنندہ اسٹار کڈس میں سے ہیں جو ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ اب تیمور کا ایک اور کیوٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
حاملہ ماں کرینہ کپور خان کے ساتھ جا رہے تھے بیٹے تیمور، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ چیخ پڑے: جانیں کیوں
تیمور چنندہ اسٹار کڈس میں سے ہیں جو ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan)  اور سیف علی خان ط کے بیٹے تیمور علی خان  (Taimur  Ali Khan) کسی اسٹار سے کم نہیں ہیں۔ آئے دن ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی کرینہ کپور خان نے سیف کے ساتھ ابراہیم علی خان اور تیمور کی تصویر پوسٹ کی تھی۔ تیمور چنندہ اسٹار کڈس میں سے ہیں جو ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ اب تیمور کا ایک اور کیوٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

بالی ووڈ فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں تیمور علی خان ماں کرینہ کپور خان کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کرینہ نے تیمور کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے اور اسے اپنے ساتھ لے جا رہی ہیں۔ فوٹو گرافرس ان کی تصویر کلک کر رہے ہیں۔ مگر جب تیمور فوٹو گرافرس کو ان کی طرف اور ان کی ماں کی تصویر کلک کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو چیخ اٹھتے ہیں اور کہتے ہیں۔ نو فوٹوز۔۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





اس کے بعد کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan)  ان کو سمجھاتے ہوئے لے جانے لگتی ہیں تو تیمور گھوم گھوم کر فوٹو گرافر کو دیکھتے ہیں۔ ویڈیوں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ فوٹو گرافر کو لات سے مارنے کا اشارہ کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پی خوب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کوئی تیمور علی خان کی اس حرکت کو کیت بتا رہا ہے تو کئی لوگ اس کی تنقید بھی کرتے نظر آئے۔

بتادیں کہ کرینہ کپور خان اپنے دوسرے حملے کے وقت کو خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 17, 2020 10:49 PM IST