ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تمنا بھاٹیہ نے کرایا گلیمرس فوٹو شوٹ، سیکوینس ساڑی میں جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آئیں ’باہوبلی’ اسٹار

تمنا بھاٹیہ (Tamannaah Bhatia) اپنے روٹین ورک موڈ میں لوٹ آئی ہیں اور باقی کے اسٹارس کی طرح وہ بھی دیوالی (Diwali 2020) کے لئے تیار لگ رہی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

  • Share this:
تمنا بھاٹیہ نے کرایا گلیمرس فوٹو شوٹ، سیکوینس ساڑی میں جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آئیں ’باہوبلی’ اسٹار
تمنا بھاٹیہ نے کرایا گلیمرس فوٹو شوٹ، سیکوینس ساڑی میں جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آئیں ’باہوبلی’ اسٹار

ممبئی: جنوبی ہندوستان اور بالی ووڈ فلموں کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ (Tamannaah Bhatia) حال ہی میں کورونا وائرس (Coronavirus) جیسی خطرناک وبا کو شکست دے کر ٹھیک ہوئی ہیں۔ اداکارہ سے پہلے ان کے والدین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ اپنے اور اپنے والدین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر خود اداکارہ نے شیئر کی تھی، لیکن اب وہ کووڈ-19 کو شکست دے چکی ہیں اور پوری طرح سے فٹ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمنا بھاٹیہ اپنے روٹین ورک موڈ میں لوٹ آئی ہیں اور باقی اسٹارس کی طرح وہ بھی دیوالی کے لئے تیار لگ رہی ہیں۔


تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس فوٹو شوٹ میں ’باہو بلی’ اسٹار پرپل اور وہائٹ کامبینیشن میں سیکوئنس ساڑی میں دکھائی دے رہی ہیں۔ دیوالی کے موقع پر تمنا بھاٹیہ نے یہ خاص ساڑی منتخب کی ہے، جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نے اپنے لُک کو چوکر اور سمپل پارٹیڈ ہیئر اسٹائل کے ساتھ مکمل کیا ہے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)






اس کے ساتھ ہی انہوں نے برہنہ میک اپ کیا ہوا ہے، جو ان کے لُک کو بے حد جاذب بنا رہا ہے۔ تمنا بھاٹیہ نے یہ ساڑی حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران پہنی تھی، جہاں ان کا یہ لُک پوری طرح سے چھا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس لُک کی کافی تعریف ہورہی ہے۔ اداکارہ کے فین ہی نہیں کئی شخصیات نے بھی ان کے اس لُک کو ل کر ان کی تعریفوں کے پُل باندھے ہیں۔

منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی ایسی ہی ساڑی میں حال ہی میں مرنال ٹھاکر بھی نظر آئی تھیں، جس کے سبب اب تمنا بھاٹیہ اور مرنال کے لُک کو کمپیئر کیا جارہا ہے۔ مرنال نے ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی کے لئے منیش ملہوترا کی یہ خوبصورت ساڑی منتخب کی تھی۔ انہوں نے براون اور گولڈن کامبینیشن میں اس ساڑی کا انتخاب کیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے بھی تمنا کی ہی طرح نیوڈ میک اپ اور چوکر کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا اور پارٹیڈ ہیئر اسٹائل کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 14, 2020 04:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading