ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

’باہو بلی’ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نکلیں کورونا پازیٹیو، سنگین حالت میں اسپتال میں داخل

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ (Tamannaah Bhatia) کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائی گئی ہیں۔ وہیں انہیں اس کے بعد فوراً حیدرآباد (Hyderabad) واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:
’باہو بلی’ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نکلیں کورونا پازیٹیو، سنگین حالت میں اسپتال میں داخل
تمنا بھاٹیہ- (Photo Credit- @tamannaahspeaks/Instagram)

ممبئی: کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جہاں ایک طرف ان لاک کے سبب ہر انڈسٹری سے جڑا کام پھر سے شروع ہوگیا ہے، لوگ کام پر باہر نکل رہے ہیں۔ وہیں، اس درمیان کورونا انفیکشن کے معاملے بھی خوب سامنے آرہے ہیں۔ بات کریں بالی ووڈ (Bollywood) کی تو گزشتہ دنوں ایک کے بعد ایک کئی اداکارہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر آئی ہے۔ ان میں سے کئی ٹھیک بھی ہوگئے ہیں۔ وہیں اب فلم ’باہوبلی’ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ (Tamannaah Bhatia) بھی کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سنگین حالت میں حیدرآباد (Hyderabad) واقع اسپتال (Hospital) میں داخل کرایا گیا ہے۔


تمنا بھاٹیہ گزشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد میں ہیں۔ یہاں پر وہ اپنی آنے والی ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ای ٹی ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، شوٹنگ کے دوران ہی تمنا بھاٹیہ میں کورونا وائرس کے کچھ علامت دیکھنے کو ملے، جس کے بعد انہوں نے ٹسٹ کرایا تو وہ پازیٹیو آیا ہے۔ وہیں جیسےہی ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی، انہیں فراً حیدرآباد کے ہی ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا کووڈ-19 کا علاج جاری ہے۔ میڈیا اکاونٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں تمنا بھاٹیہ نے بتایا تھا کہ ان کے والدین کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، لیکن ان کا ٹسٹ نگیٹیو آیا تھا۔


بات کریں ورک فرنٹ کی تو آنے والی ویب سیریز کے علاوہ تمنا بھاٹیہ، نوازالدین صدیقی کے ساتھ آنے والی فلم ’بولے چوڑیاں‘ میں نظرآنے والی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری نوازالدین صدیقی کے بھائی شمس نواب کر رہے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 04, 2020 09:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading