ہوٹل کے کمرے میں ملی تمل اداکارہ وی جے چترا کی لاش، خودکشی کا خدشہ
تمل کی مشہور ٹی وی اداکارہ وی جے چترا کے انتقال کی خبر ہے۔ وی جے چترا کی عمر محض 28 سال تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ چترا نے چنئی کے نسرپیٹ میں واقع ہوٹل کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ ہوٹل کے کمرے میں ان کی لاش لٹکی پائی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 09, 2020 05:50 PM IST

تمل اداکارہ وی جے چترا کا ہوٹل کے کمرے میں ملی لاش، خودکشی کا خدشہ
ممبئی: انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ایک اور مایوس کن خبر سامنے آ رہی ہے۔ تمل کی مشہور ٹی وی اداکارہ وی جے چترا (VJ Chitra) کے انتقال کی خبر ہے۔ وی جے چترا کی عمر محض 28 سال تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ چترا نے چنئی کے نسرپیٹ میں واقع ہوٹل کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ ہوٹل کے کمرے میں ان کی لاش لٹکی پائی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں چنئی کے ایک مشہور تاجر ہیمنت روی سے منگنی کی تھی۔ وی جے چترا کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ وی جے چترا (VJ Chitra) کو پانڈین اسٹورس کے سیریل میں ان کے کردار کے لئے جانا جاتا ہے، جو فی الحال وجے ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔ چترا اس سیریل میں ملئی کا کردار نبھا رہی تھیں۔
We miss you so much #VjChitra akka 😭😭😭😭 Can't believe that you are not with us 😪😔 Rest In Peace.. in soul. 😪😭 lots of prayers and support to your family and to your luvd ones... 😭😭😭😭😭 pic.twitter.com/WmAInDx72P
— Ajay Santhanam (@iamajaysandy) December 9, 2020
ایک رپورٹ کے مطابق، ای وی پی فلم سٹی میں شوٹنگ کرنے کے بعد وی جے چترا رات تقریباً 2:30 بجے ہوٹل لوٹی تھیں۔ وہ ہوٹل میں اپنے منگیتر کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ پولیس کو دیئے بیان میں ہیمنت نے بتایا کہ ہوٹل آنے کے بعد چترا نے کہا کہ وہ نہانے جا رہی ہیں، لیکن وہ کافی دیر تک باہر نہیں آئیں اور نہ ہی دروازہ کھٹکھٹانے پر انہوں نے ردعمل ظاہر کیا۔ اس کے بعد ہیمنت نے ہوٹل کے اسٹاف کو اس کے بارے میں اطلاع دی اور جب ڈپلیکیٹ کنجی سے دروازہ کھولا گیا تو سیلنگ سے ان کی لاش لٹکی ملی۔ مداح ٹوئٹ کر کے کہہ رہے ہیں کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا ہے کہ چترا نے خود کشی کرلی اور اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
So sad to hear this ...#RIP @actresschitra #VJChitra pic.twitter.com/KgDn1g7kYa
— Marudhu Mahe (@marudhu33) December 9, 2020
#RIPChitra #ripchithra #Chitra #VjChitra #Chithra A beautiful and good soul goes to Heaven. https://t.co/vvLcS3HB5F pic.twitter.com/WnLvGWJyeW
— ꜱᴜᴋᴜᴍᴀʀ ɢᴀɴɢꜱᴛᴇʀ (@sukumargangster) December 9, 2020
Such terrible news.... #VJChitra....may she rest in peace...#PandianStores https://t.co/qo9tN0CvC5
— Latha Srinivasan (@latasrinivasan) December 9, 2020
اداکارہ چترا کی موت پر اب تک ان کی فیملی یا دوستوں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف اداکارہ کے مداحوں کے لئے یہ یقین کرپانا مشکل ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔