ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب ٹی وی کے اس اداکار نے کی خودکشی ، دوست کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش! صدمہ میں انڈسٹری

تمل انڈسٹری میں اندر کمار کے دوستوں کو اس خبر کے بعد گہرا صدمہ لگا ہے ۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اندر کمار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔

  • Share this:
اب ٹی وی کے اس اداکار نے کی خودکشی ، دوست کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش! صدمہ میں انڈسٹری
اب ٹی وی کے اس اداکار نے کی خودکشی ، دوست کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش! صدمہ میں انڈسٹری

تمل ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اندر کمار کی موت نے سبھی کو چونکا دیا ہے ۔ ان کے فینس ان کی موت سے صدمے ہیں ۔ 25 سال کے اندر کمار نے کل یعنی 19 فروری کو خودکشی کرلی تھی ۔ اندر کمار نے تمل ناڈو کے پیرنبلور میں اپنی ایک دوست کے گھر پر پھانسی لگا کر جان دیدی ۔ رپورٹس کے مطابق ایک فلم دیکھنے کے بعد اندر جمعرات کو اپنی دوست کے گھر گئے تھے ۔ اگلے دن وہ مردہ پائے گئے ۔


تمل انڈسٹری میں اندر کمار کے دوستوں کو اس خبر کے بعد گہرا صدمہ لگا ہے ۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اندر کمار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق اندر کمار سری لنکا کے پناہ گزیں تھے ، جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چنئی میں رہتے تھے ۔ رپورٹ کی مانیں تو اداکار اندر کمار نے اس لئے خودکشی کی کیونکہ ان کو انڈسٹری میں موقع نہیں مل رہا تھا ۔ وہ اس سے کافی دکھی تھے ۔


پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور جانچ شروع ہوچکی ہے ۔ اندر کمار کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے ۔ اندر کمار کی لاش ان کی دوست کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی ۔ کچھ ہی وقت میں اداکار کے دوستوں نے پولیس کو فون کرکے اس بات کی جانکاری دی ۔ پولیس نے اندر کمار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ ابھی تک اس معاملہ میں کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔


تمل ٹیلی ویزن انڈسٹری میں ایسا لگ رہا ہے جیسے مشکل وقت چل رہا ہے ۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ کچھ ہی وقت پہلے وی جے چترا نے بھی خودکشی کرلی تھی ۔ کچھ دن پہلے ہی سشانات سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرچکے اداکار سندیپ ناہر نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 20, 2021 06:40 PM IST