17 سال میں اتنی بدل گئی تنوشری دتہ، فوٹو دیکھ کر نہیں ہوگا یہ بھی یقین

17 سال میں اتنی بدل گئی تنوشری دتہ، فوٹو دیکھ کر نہیں ہوگا یہ بھی یقین

17 سال میں اتنی بدل گئی تنوشری دتہ، فوٹو دیکھ کر نہیں ہوگا یہ بھی یقین

تنوشری دتہ نے بتایا تھا کہ نانا نے فلم ہارن اوکے پلیز کے سیٹ پر ان کے ساتھ یہ حرکت کی تھی اور تنوشری کے احتجاج پر انہیں فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ہندی سینما کی مشہور اداکارہ تنوشری دتہ کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ اپنی کمال کی ایکٹنگ اور بے باک انداز کے لیے تنوشری دتہ کافی جانی جاتی ہیں۔ طویل عرصے سے فلموں سے دور تنوشری سوشل مڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ تنوشری کی تازہ تصاویرکو دیکھ کر آپ کو یہ یقین نہیں ہو کہ یہ وہی تنوشری دتہ ہیں جنہوں نے فلم عاشق بنایا آپ نے سے راتوں رات شہرت حاصل کرلی تھی۔

    بدل گیا تنوشری دتہ کا پورا لُک

    سال 2005 میں بالی ووڈ سوپر اسٹار عمران ہاشمی اور سونو سود کی فلم 'عاشق بنایا آپ نے' ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں اداکارہ تنوشری دتہ بھی مرکزی کردار میں موجود تھیں۔ تنوشری دتہ کا نام اس فلم کے ٹائٹل گانے میں عمران ہاشمی کے ساتھ ہاٹ سین کے ذریعے روشنی میں آیا۔ عالم یہ تھا کہ اس فلم کے بعد تنوشری دتہ راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ 'عاشق بنایا آپ نے' کے ٹائٹل گانے سے سنسنی پیدا کرنے والی تنوشری دتہ کا روپ اب کافی بدل گیا ہے۔



    یہ بھی پڑھیں:

    ’کتنا گھمنڈ ہے‘، لوگوں کو پسند نہیں آیا ملائیکہ کا فین کے ساتھ ایسا رویہ، بری طرح ہوئیں ٹرول

    ان تصویروں کو دیکھ کر آپ یہ اندازہ آسانی سے لگا سکتے ہیں کہ تنوشری اب ایک دم سے الگ دکھائی دیتی ہیں۔ کچھ وقت پہلے تنوشری دتہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر Than and Now والی تصویریں شیئر کیتھیں۔ جس میں تنوشری نے سال 2006 اور 2023 کی تصویروں کو شامل رکھا ہے۔ اب ان فوٹو کو دیکھ کر آپ یہ ہہ سکتے ہیںکہ تنوشری دتہ کا لُک کتنا بدل گیا ہے۔



    یہ بھی پڑھیں:

    راکھی ساونت کی گود میں جاتے ہی ڈر گیا بچہ، دہاڑیں مار مار کر لگا رونے، دیکھیں ویڈیو

    می ٹو موومنٹ کی وجہ سے موضوع بحث بنی تھی تنوشری دتہ

    ماضی میں اداکاری سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے تنوشری دتہ سرخیوں میں رہی ہیں۔ تنوشری دتہ نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر پر #MeToo موومنٹ کے ذریعے انہیں غلط طریقے سے چھونے کا الزام لگایا تھا۔ تنوشری دتہ نے بتایا تھا کہ نانا نے فلم ہارن اوکے پلیز کے سیٹ پر ان کے ساتھ یہ حرکت کی تھی اور تنوشری کے احتجاج پر انہیں فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تنوشری دتہ کے اس بیان پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: