نومبر کممبئی: حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی (Disha Patani) کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں وہ مالدیپ میں ریڈ بکنی میں اپنا بولڈ اوتار دکھاتی نظر آئی تھیں۔ دشا پٹانی کا یہ انداز ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کیا جارہا ہے۔ وہ دشا پٹانی کے بعد اب تارا ستاریہ (Tara Sutaria) کا بولڈ انداز مداحوں کے درمیان سرخیاں بٹور رہا ہے۔ تارا ستاریہ ان دنوں بوائے فرینڈ آدر جین (Aadar Jain) کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں کا لطف لے رہی ہیں۔
گزشتہ 19 نومبر کو تارا ستاریہ نے مالدیپ میں اپنا 25 واں (Tara Sutaria Birthday) یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اس دوران ان کے بوائے فرینڈ آدر جین بھی ان کے ساتھ ہی ہیں۔ اس خاص موقع پر تارا ستاریہ نے اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے، جو اب سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں تارا ستاریہ ریڈ بکنی میں سمندر کنارے پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جس میں وہ بے حد بولڈ اور ہاٹ نظر آرہی ہیں۔
تارا ستاریہ اس تصویر پر ان کے مداح کمنٹس کے ذریعہ ردعمل ظاہر کر رہے ہیں اور ان کی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں۔ تارا ستاریہ نے اپنے برتھ ڈے کے موقع پر یہ تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے- ’سمندر / برتھ ڈے بیبی’۔ تارا ستاریہ کا یہ بولڈ انداز ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کیا جارہا ہے’۔
وہیں آدر جین نے بھی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سمندر کنارے بلو شارٹس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تارا ستاریہ کے برتھ ڈے پر انہوں نے ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد بھی دی تھی۔ انہوں نے تارا ستاریہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا- ’25 ویں سالگرہ مبارک شہزادی’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔