سروگیسی پر دئیے بیان پر تسلیمہ نسرین کی صفائی، پرینکا چوپڑا اور نک جونس سے نہیں کوئی لینا دینا
تسلیمہ نسرین نے ٹوئٹ کیا تھا، 'وہ مائیں کیسا محسوس کریں گی جب سروگیسی کے ذریعے ان کے ریڈی میڈ بچے ہوں گے؟ کیا وہ اس بچے کے لیے وہی جذبات رکھتے ہوں گے جیسے وہ مائیں جنہوں نے بچے کو جنم دیا ہے؟ غریب خواتین کی وجہ سے سروگیسی ممکن ہے۔
تسلیمہ نسرین نے ٹوئٹ کیا تھا، 'وہ مائیں کیسا محسوس کریں گی جب سروگیسی کے ذریعے ان کے ریڈی میڈ بچے ہوں گے؟ کیا وہ اس بچے کے لیے وہی جذبات رکھتے ہوں گے جیسے وہ مائیں جنہوں نے بچے کو جنم دیا ہے؟ غریب خواتین کی وجہ سے سروگیسی ممکن ہے۔
ممبئی: تسلیمہ نسرین (Taslima Nasreen) نے پچھلے دنوں سروگیسی (Surrogacy) کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر اب تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے آنے کے بعد سے اندازے لگائے جانے لگے تھے کہ تسلیمی نسرین نے یہ ٹوئٹ بالی ووڈ ایکٹریس پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اور ہالی ووڈ سنگر نک جونس (Nick Jonas) کو دھیان میں رکھ کر کیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی تسلیمہ نسرین کا یہ پوسٹ خوب وائرل ہونے لگا۔ دراصل، جمعہ کو بالی ووڈ ایکٹریس پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے اعلان کیا تھا کہ وہ سروگیسی سے ایک بچے کے والدین بن گئے ہیں۔
Many support surrogacy as 'individual choice', but do not support any 'individual opinion' if that opinion is critical of surrogacy. Some intolerant folks went further to ban my twitter handle. Actually they do not support anything 'individual', they support collective arrogance.
ایسے میں سروگیسی پر خوب بحث ہونے لگی۔ وہیں رائٹر تسلیمہ نسرین نے اپنے پوسٹ پر سروگیسی اور اس کی طریقے پر سوال کھڑے کیے۔ تو وہیں انہوں نے سروگیسی سے ہونےو الے بچے کے والدین کے جذبات پر بھی سوال اٹھائے لیکن تسلیمہ نسرین نے اپنے پوسٹ پر پرینکا اور نک جونس کا نام نہیں لیا۔ ایسے میں لوگوں نے تسلیمہ نسرین کے ٹوئٹ کو نک پرینکا کے سروگیسی سے جوڑکر دیکھنا شروع کردیا۔ جس کے بعد اُن کے تبصرہ پر تنقیدیں کی جانے لگیں۔ حالانکہ اب تسلیمہ نے اپنے پوسٹ پر صفائی دی ہے۔
Some people are gone crazy to show I am Priyanka's enemy. But I always admire her. Prostitution, rape, surrogacy, domestic violence, male domination, patriarchy are the issues i often talk about. Here is one of old tweets on Priyanka. https://t.co/Q8IMwY7Vv0
صفائی دیتے ہوئے یہ بولی تسلیمہ نسرین
تسلیمہ نسرین نے کہا - ’میرے سروگیسی ٹوئٹس میرےاپنے سروگیسی سے جڑے تمام اوپنین ہیں۔ اس سے پرینکا چوپڑا اور نک جونس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مجھے یہ کپل بہت پسند ہے۔‘ انہوں نے آگے کہا - ’کئی سروگیسی حامیوں کے لئے یہ ’شخصی پسند‘ ہے، لیکن وہ لوگ کسی بھی ’شخصی رائے‘ کی حمایت نہیں کرتے ہیں اگر وہ رائے سروگیسی کے لئے تنقیدی ہے۔ کچھ غیر مطمئن لوگوں نے میرے ٹوئٹر ہینڈل کو بین کروادیا ہے۔ حقیقت میں وہ کسی بھی شخصیت کا سپورٹ نہیں کرتے ہیں، وہ مجموعی ایروگنس کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
کیا تھا تسلیمہ نسرین کے ٹوئٹ میں
تسلیمہ نسرین نے ٹوئٹ کیا تھا، 'وہ مائیں کیسا محسوس کریں گی جب سروگیسی کے ذریعے ان کے ریڈی میڈ بچے ہوں گے؟ کیا وہ اس بچے کے لیے وہی جذبات رکھتے ہوں گے جیسے وہ مائیں جنہوں نے بچے کو جنم دیا ہے؟ غریب خواتین کی وجہ سے سروگیسی ممکن ہے۔ امیر لوگ خودغرض ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو بچے کو پالنے کا من ہے ہی تو کسی بے گھر جان کو گود لے لو۔ نوزائیدہ بچے کو وراثت میں اپنی خوبیاں ملنی چاہئے۔ یہ صرف ایک خود غرضی ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔