ہوم » نیوز » اسپورٹس

خود سے 20 سال کم عمر بالی ووڈ اداکارہ کوڈیٹ کررہے ہیں ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری!۔

نمرت کور نے آج کئی دنوں کے بعد روی شاستری کے ساتھ رشتوں سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

  • Share this:
خود سے 20 سال کم عمر بالی ووڈ اداکارہ کوڈیٹ کررہے ہیں ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری!۔
ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری: فائل فوٹو

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بعد اب ایک اور جوڑی کے درمیان عشق کی خبریں آرہی ہیں۔ خبر ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری اوراداکارہ نمرت کور کے درمیان تعلقات ہیں۔


پونے مرر کی رپورٹ کے مطابق نمرت اور روی شاستری گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں جبکہ ان کی پہلی ملاقات سال 2015 میں ایک جرمن کار کمپنی کی کار لانچنگ کے دوران ہوئی تھی۔ حال فی الحال اس جوڑی کی دوستی اب پیار میں تبدیل ہوگئی ہے۔


آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ نمرت کی عمر روی شاستری سے 20 سال کم ہے۔ وہ بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ حالانکہ وہ ان دنوں فلموں میں نظرنہیں آرہی ہیں۔ وہیں روی شاستری 56 سال کے ہیں۔ 1990 میں انہوں نے رت سنہا سے شادی کی تھی۔


روی شاستری اور نمرت کور

روی شاستری کی ایک بیٹی بھی ہے۔ روی کا نام اس سے قبل امرتا سنگھ کے ساتھ بھی وابستہ ہوچکا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ 80 کے دہائی میں روی نے انہیں بھی ڈیٹ کیا۔



حالانکہ اداکارہ نمرت کور نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ نمرت نے آج ٹوئٹ کے ذریعہ ان خبروں کو لگام دیا ہے۔ کوچ روی شاستری کے ساتھ رشتوں سے متعلق خبروں سے پریشان ہوکر انہوں نے پیر کو تقریباً 13 دن بعد ٹوئٹ کیا۔

 
First published: Sep 03, 2018 07:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading