تیجسوی پرکاش کے فینس کو ملی ڈبل خوشی، BB-15 کی ٹرافی کے ساتھ بنیں گی ایکتا کپور کی نئی ’ناگن‘
تیجسوی پرکاش ہوں گی ایکتا کپور کی نئی ناگن
بہت سے مداح تیجسوی کو ناگن میں ان کی انٹری کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف پرتیک سہجپال کے مداح قدرے مایوس ہیں۔ پرتیک سہجپال کے پرستار یہ سمجھ رہے تھے کہ شو کے ونر کی ٹرافی پرتیک کے نام ہوگی، لیکن تیجسوی نے انہیں چند ووٹوں کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔
ممبئی:تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) نے بگ باس 15 کے ونر کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ پرتیک سہج پال (Pratik Sehajpal) کو ہراکر تیجسوی سیزن کی ونر بن گئی ہیں۔ شو کے ہوسٹ سلمان خان (Salman Khan) نے اتوار کو ونر اور پرائز منی کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق تیجسوی سیزن کی ونر بنیں تو وہیں پرتیک سہج پال فرسٹ رنر اپ اور کرن کندرا (Karan Kundrra) سیکنڈ رنراپ رہے۔ بگ باس 15 کے ونر کے ساتھ ہی سلمان خان نے ایک اور اعلان کیا، یہ اعلان ایکتا کپور (Ekta Kapoor) کے ڈرامہ ناگن (Naagin)کے اگلے سیزن سے جڑا تھا۔
سلمان خان نے بتایا کہ ایکتا کپور کے سپر نیچرل اور سپر ہٹ ڈرامے ناگن کا اگلا سیزن کی ناگن کوئی اور نہیں بلکہ تیجسوی پرکاش ہوگی۔ سلمان خان نے بگ باس 15 کے فاتح اور ناگن 6 کے ناگن کا نام بتا کر تیجسوی پرکاش کے مداحوں کو دوہری خوشی دے دی۔
جیسے ہی سلمان خان نے بگ باس کے فاتح کے طور پر تیجسوی پرکاش کے نام کا اعلان کیا، سوشل میڈیا پر مداح بھی اداکارہ کی جیت پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ لوگ تیجسوی کے سفر کو مسلسل یاد کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ اب تیجسوی کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہیں۔ شائقین مسلسل تیجسوی کو شو جیتنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
وہیں، بہت سے مداح تیجسوی کو ناگن میں ان کی انٹری کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف پرتیک سہجپال کے مداح قدرے مایوس ہیں۔ پرتیک سہجپال کے پرستار یہ سمجھ رہے تھے کہ شو کے ونر کی ٹرافی پرتیک کے نام ہوگی، لیکن تیجسوی نے انہیں چند ووٹوں کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ شو کے فاتح کے نام کے اعلان کے بعد پرتیک خود بھی کافی مایوس نظر آئے تھے۔ بگ باس 15 کے فاتح کے اعلان کے بعد پرتیک بہت جذباتی دکھائی دئیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔