உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار تیلگو اداکارہ Irra Mor،رندیپ ہڈا کے ساتھ اس سیریز میں آئیں گی نظر

    جنوبی ہند کی فلموں میں دھوم مچانے کے بعد اب بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں ایرا مور۔

    جنوبی ہند کی فلموں میں دھوم مچانے کے بعد اب بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں ایرا مور۔

    Irra Mor Inspector Avinash: اپنے کیریئر میں ایک نیا باب شروع کرنے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کو بانٹتے ہوئے، مور نے کہا، ’گزشتہ تین سالوں میں جنوبی فلمی صنعتوں نے مجھ پر محبت کی بارش کی ہے۔

    • Share this:
      Irra Mor Inspector Avinash:تیلگو اور کنڑ فلمی صنعتوں میں قدم رکھنے کے بعد، اداکارہ ایرا مور (Irra Mor) ہدایت کار نیرج پاٹھک کی آنے والی ہندی ویب سیریز کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اداکار رندیپ ہڈا(Randeep Hooda) 'انسپکٹر اویناش' (Inspector Avinash)میں مرکزی کردار میں ہیں۔

      مور نے تیلگو/کنڑ انڈسٹریز میں اپنے کیریئر کا آغاز دو زبانوں کی رومانوی ایکشن تفریحی فلم 'بھیرو گیتا' سے کیا تھا۔ ان کی اداکاری نے فلمساز رام گوپال ورما کی توجہ حاصل کی، جنہوں نے انہیں اپنی کچھ فلموں میں کاسٹ کیا، جن میں 2021 میں مختلف زبانوں میں آئی کرائم ڈرامہ 'ڈی کمپنی' اور سیاسی تھرلر 'کونڈا' شامل ہیں، جس میں انہوں نے سیاست دان کونڈا سریکھا کا کردار ادا کیا۔ اب مزید آنے والی ہندی ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ سیریز 1990 کی دہائی میں اتر پردیش کے ایک سوپر پولیس اہلکار کی زندگی اور اس وقت پر مبنی ہے۔

      'انسپکٹر اویناش' کے علاوہ اداکارہ نوجوان اداکار سندیپ شرما کی جانب سے ہدایت دی جارہی انتقام اور بدلہ کے موضوعات پر بنائی جارہی ایک اور ویب سیریز 'کسبا سینگھئی کھیری' میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ 'دی بلیک ہول' اسٹوڈیوز کے ذریعہ تیار کردہ شو میں مور مرکزی کردار ادا کریں گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bhojpuri Song:دیسی انداز میں پون سنگھ نے مچایا ہنگامہ، ایکٹر کا ہٹ ہے یہ زبردست گانا

      یہ بھی پڑھیں:
      سوئم ور ختم ہونے سے پہلے ہی میکا سنگھ کو مل گئی دلہنیا، اس حسینہ کے ساتھ لیں گے 7 پھیرے!!

      اپنے کیریئر میں ایک نیا باب شروع کرنے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کو بانٹتے ہوئے، مور نے کہا، ’گزشتہ تین سالوں میں جنوبی فلمی صنعتوں نے مجھ پر محبت کی بارش کی ہے اور بہت سے دلچسپ پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں اور اب جب میں ہندی میں اپنا سفر شروع کر رہی ہوں، ویب اسپیس، مجھے امید ہے کہ شائقین مجھ پر اپنا آشیرواد برساتے رہیں گے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: