اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Thank Godکے آئٹم سانگ کا ٹیزر ریلیز،نورا فتیحی نے دلکش اداؤں سے سدھارتھ ملہوترا کے اڑائے ہوش

    سدھارتھ اور نورا کے گانے کا ٹیزر ہوا ریلیز۔

    سدھارتھ اور نورا کے گانے کا ٹیزر ہوا ریلیز۔

    Sidharth Malhotra And Nora Fatehi in Manike Mage Teaser: فلم تھینک گاڈ میں یمراج اور چترگپت کو ماڈرن انداز میں پیش کیا گیا ہے اور کہانی کافی مزیدار ہے۔ ٹریلر میں اس کی جھلک دیکھنے کو مل چکی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sidharth Malhotra And Nora Fatehi in Manike Mage Teaser: اجئے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم ’تھینک گاڈ‘ کافی سرخیوں میں ہے۔ ٹریلر کو شاندار ریسپانس ملا ہے۔ اب فلم کے تئیں لوگوں کی دلچسپی اور بڑھانے کے لئے میکرس نے اس کے فرسٹ سانگ ’منیکے‘ کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا ہے۔ یہ ایک آئٹم سانگ ہے، جس میں نورا فتیحی اپنی بے باک اور دلکش اداوں اور ڈانس مووس سے سدھارتھ ملہوترا کے ہوش اڑاتی نظر آئیں گی۔ اس کی جھلک ٹیزر میں دیکھنے کو ملی ہے۔

      نورا نے انسٹاگرام پر منیکے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ پورا سانگ 16 ستمبر کو آنے والا ہے اور فلم 25 اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ ٹیزر میں نورا اور سدھارتھ وہائٹ میں ٹوئننگ کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے بیچ کی کیمسٹری بھی صاف جھلک رہی ہے۔ بیک گراونڈ میں اجئے دیوگن ایک ڈائیلاگ کہتے سنائی دے رہے ہیں۔ وہ سدھارتھ سے کہتے ہیں، ‘ایک ایسی کمزوری جو صرف تم میں نہیں، بلکہ ہر مرد میں ہوتی ہے، لسٹ، واسنا، کام۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)





      یہ بھی پڑھیں:
      ٹرین میں ملی گھر سے بھاگی 16 سالہ یوٹیوبر بنداس کاویا،مانباپ سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روئی

      یہ بھی پڑھیں:
      Arshi Khan نے جب مقبولیت کے لئے اُچھالی تھی خاندان کی عزت، والدین نے لیا تھا یہ ایکشن

      'مانیکے' کو سری لنکا کے گلوکار یوہانی اور جوبن نوٹیال نے اپنی آواز دی ہے۔ یہ پچھلے سال کے وائرل ہونے والے گانے 'منیکے مانگے ہیتھے' کا ری کریٹ ورژن ہے۔ اندرکمار کی 'تھینک گاڈ' میں اجے دیوگن، سدھارتھ اور نورا فتحی کے علاوہ راکول پریت سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں۔ وہ ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے شوہر سدھارتھ بنے ہیں اور وہ اپنی بیوی سے جلتے ہیں۔

      فلم تھینک گاڈ میں یمراج اور چترگپت کو ماڈرن انداز میں پیش کیا گیا ہے اور کہانی کافی مزیدار ہے۔ ٹریلر میں اس کی جھلک دیکھنے کو مل چکی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: